انوارالعلوم (جلد 17) — Page 211
۲۱۱ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں انوار العلوم جلد ۱۷ مگر خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میں جماعت کو اور زیادہ ترقی کی طرف لے جاؤں۔چنانچہ یہ جماعت بڑھنی شروع ہوئی یہاں تک کہ آج دنیا کے کونے کونے میں یہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے پھیل چکی ہے۔اسی شہر لاہور میں پہلے جماعت احمدیہ کے صرف چند افراد ہوا کرتے تھے مگر آج ہزاروں کی تعداد میں یہاں جماعت موجود ہے اسی طرح دنیا کے ہر گوشہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام اور اسلام کا پیغام میرے ذریعہ سے پہنچ چکا ہے اور وہ پیشگوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بیٹے کے متعلق فرمائی تھی وہ میرے وجود میں بڑی شان سے پوری ہو چکی ہے۔اس پیشگوئی میں اُنسٹھ باتیں بتائی گئی ہیں۔مگر ان تمام باتوں کے متعلق اس وقت تفصیل سے روشنی نہیں ڈالی جا سکتی۔صرف ایک دو باتیں میں بیان کر دیتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ جس طرح میرا نام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا اسی طرح میرا بیٹا دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا۔دنیا کے کناروں کے لحاظ سے امریکہ ایک طرف ہے اور جاپان دوسری طرف۔درمیان میں یورپ اور افریقہ کا علاقہ ہے۔ہماری جماعت ایک غریب جماعت ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس پیشگوئی کے مطابق مجھے تو فیق عطا فرمائی کہ میں دنیا کے مختلف ممالک میں احمد یہ مشن قائم کروں۔چنانچہ اس وقت امریکہ میں احمد یہ مشن قائم ہے، انگلستان میں احمد یہ مشن قائم ہے، شمالی اور جنوبی افریقہ میں احمد یہ مشن قائم ہے، چین اور جاپان میں بھی احمد یہ مشن قائم کئے گئے تھے مگر جنگ کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے بند کر دیئے ہیں، سماٹرا اور جاوا میں احمد یہ مشن قائم ہیں، اسی طرح جرمنی میں اور ہنگری میں ، ارجنٹائن میں ، یوگوسلاویہ میں ، البانیہ میں ، پولینڈ میں ، زیکوسلواکیہ میں ، سیرالیون میں ، گولڈ کوسٹ میں، نائیجیریا میں ، مصر میں فلسطین میں، ماریشس میں ، شام میں، روس میں، سیٹلمنٹر 10 میں ، ایران میں ، کابل میں، ملایا میں اور دوسرے کئی ممالک میں اللہ تعالیٰ سٹریٹ نے میرے ذریعہ سے احمدیت کا پیغام پہنچایا اور وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے بیٹے کے متعلق فرمائی تھی کہ دنیا کے کناروں تک وہ اسلام اور احمدیت کا نام پہنچائے گا۔یہ پیشگوئی جس نے شائع کی اُس کا اپنا نام اُس گاؤں کے رہنے والے بھی نہیں جانتے تھے جو اُس کا وطن تھا مگر اُس نے کہا نہ صرف میرا نام دنیا کے کونہ کونہ میں