انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 177 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 177

انوار العلوم جلد ۱۷ 122 ایک اہم ہدایت۔کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اپنے آپ کو قربانیاں کرنے کے لئے تیار کیا جائے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب قربانی کے لئے نئے راستے کھلتے ہیں تو بعض لوگ ابتلاء میں آ جاتے ہیں اس لئے دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ثبات قدم عطا فرمائے اور ہمیں قربانیوں کے میدان میں ہمیشہ آگے قدم بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ابھی ہم قیاس بھی نہیں کر سکتے کہ ہمیں کن کن مشکلات میں سے گزرنا پڑے گا۔ہاں ہم اتنا جانتے ہیں کہ اگر ہم نے اپنے فرض کو ادا کر دیا تو وہ مشکلات ہمارے لئے لذت اور سرور کا موجب ہوں گی تکلیف اور عذاب کا موجب نہیں ہوں گی۔وہ دنیا کے لئے عذاب ہوں گی مگر ہمارے لئے خدا تعالیٰ کے فضلوں کا پیش خیمہ ہوں گی کیونکہ مومن کا دل خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والے ابتلا ؤں میں کچی راحت پاتا ہے اور وہ ان میں اسلام اور اپنے مقصد کی کامیابی دیکھتا ہے۔جیسے بچہ کے پیدا ہونے پر ہر ماں کو در دیں ہوتی ہیں مگر پھر بھی وہ خوش ہوتی ہے بلکہ بعض دفعہ ڈاکٹر ہدایت دے دیتا ہے کہ آئندہ بچہ نہیں ہونا چاہئے ورنہ ماں کی زندگی کو خطرہ ہوگا لیکن ماؤں کی طرف سے پھر بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ دعا کریں کہ ہمارے ہاں بچہ ہو جائے۔اسی طرح مومن کو بے شک مشکلات پیش آتی ہیں مگر اس کی سب مشکلات اور تکلیفیں آخر میں راحت سے بدل جاتی ہیں۔الفضل ۶ را پریل ۱۹۴۴ء ) مسلم كتاب المساجد و مواضع الصلوة باب فضل بناء المساجد