انوارالعلوم (جلد 16) — Page 542
انوار العلوم جلد ۱۶ نظام نو (4)۔لیکن جنگ کی وجہ سے غصہ سے کام نہ لیں جس کا حق ہوا سے دیں۔بعض دفعہ حق والا بھی غصہ سے لڑ پڑتا ہے مگر حق بہر حال اُسی کا ہوتا ہے۔(5)۔وَاقْسِطُوا کے لفظ سے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ مغلوب یا غالب فریق سے دوسری دخل دینے والی اقوام کوئی فائدہ نہ اٹھائیں۔یہ لیگ آف نیشنز اسلام نے اُس وقت پیش کی جب اس قسم کا کسی کو خیال تک نہ تھا اور اللہ تعالیٰ نے اس نکتہ کو مجھ پر کھولا جو ایک ایسا عظیم الشان کام ہے جو صرف نبیوں یا خلفاء کا ہی ہو سکتا ہے۔کوئی شخص ثابت نہیں کر سکتا کہ اس قسم کا اہم انکشاف سوائے انبیاء اور خلفاء کے کسی نے آج تک کتب سماویہ میں سے کیا ہو جس کا تعلق سب دنیا سے ہو اور صدیوں کے لئے ہو۔یورپ کی لیگ اس کی مخالفت سے فیل ہوئی اور میں نے اپنے لیکچر احمدیت میں پہلے سے اس کا اشارہ کر دیا تھا کہ اگر لیگ آف نیشنز بناؤ تو ان قرآنی اصول پر بناؤ مگر چونکہ لیگ کے قیام میں ان شرائط کو مدنظر نہ رکھا گیا اس لئے وہ ناکام ہوگئی۔موجودہ لیگ آف نیشنز کی نا کامی کی وجوہات ۱۹۲۴ء میں جب میں ولایت گیا تو اُس وقت نئی نئی لیگ آف نیشنز بنی تھی اور روس وغیرہ درخواستیں دے رہے تھے کہ ہمیں بھی اس لیگ کا ممبر بنایا جائے۔میں نے اُسی وقت لکھ دیا تھا کہ یہ لیگ ناکام رہے گی اور جن امور کا میں نے اس وقت ذکر کیا ہے ان تمام امور کو تفصیلاً اپنے لیکچر میں بیان کر دیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک ان پانچوں اصولوں کو ملحوظ نہیں رکھا جائے گا لیگ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔وہی لیگ کامیاب ہو سکتی ہے جو قرآن شریف کی بتائی ہوئی ہدایات کے مطابق قائم ہو نہ وہ لیگ جو اپنی ہستی کے قیام کے لئے لوگوں کی مدد کی محتاج ہے اور آپ آگے آگے بھاگی پھرتی ہے چنانچہ میں نے لکھا تھا: - ان پانچوں نقائص کو دور کر دیا جائے تو قرآن کریم کی بتائی ہوئی لیگ آف نیشنز بنتی ہے اور اصل میں ایسی ہی لیگ کوئی فائدہ بھی دے سکتی ہے نہ وہ لیگ جو اپنی ہستی کے قیام کے لئے لوگوں کی مہربانی کی نگاہوں کی جستجو میں بیٹھی رہے اسی طرح میں نے لکھا تھا: - وو " جب تک کہ لوگ اسلام کی تعلیم کے مطابق یہ نہیں سمجھیں گے کہ ہم سب ایک ہی جنس سے ہیں اور یہ کہ ترقی تنزل سب قوموں سے لگا ہو ا ہے کوئی قوم شروع سے ۶۹