انوارالعلوم (جلد 16) — Page 446
انوار العلوم جلد ۱۶ بعض اہم اور ضروری امور واقع ہورہا تھا اس نے یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ اس کے بڑے ملازم ہیں ایک نوکر سے کہا کہ جمال الدین! جاؤ کمال دین سے کہو وہ صدر دین کو کہے کہ فخر دین کو حکم دے کہ اس شخص کو باہر نکال دے۔یہ سن کر فقیر بولا کہ جبرئیل! تو اسرافیل سے کہہ کہ وہ میکائیل کو کہے کہ عزرائیل کو حکم دے کہ اس شخص کی جان نکال ہے۔تو اسی قسم کا انتظام ہمارے منتظمین کرتے ہیں۔انتظام یہ نہیں کہ کسی سے کہہ دیا جائے کہ فلاں شخص سے کہہ دو کہ کام کرے بلکہ انتظام کرنے کے معنے یہ ہیں کہ خود کیا جائے۔اور پھر جب دریافت کیا جائے کہ کیا انتظام ہو گیا ؟ تو کہتے ہیں کہ جی ہاں خوب اچھی طرح انتظام کر دیا گیا ہے۔گویا انتظام کرنے کا کریڈٹ وہ خود لینا چاہتے ہیں مگر جب خرابی ہو تو پھر کہیں گے کہ جی ہم نے تو فلاں سے کہہ دیا تھا کہ وہ فلاں کو اس کام کے لئے تاکید کر دے۔مثلا کسی سے کہا جائے کہ فلاں شخص کو ایک میل پر پہنچانا ہے اور جب پوچھا جائے کہ پہنچا دیا ؟ تو کہیں گے کہ جی ہاں پہنچا دیا گویا وہ خود ایک میل پر گئے اور اُسے وہاں پہنچایا مگر جب غلطی معلوم ہو اور پھر پوچھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ خود تو کہیں بھی نہیں گئے بلکہ کمرہ میں ہی بیٹھے بیٹھے کسی سے کہہ دیا تھا کہ اسے پہنچا دیا جائے۔تو یہ انتظام کا طریق نہیں۔انتظام کرنے کے یہ معنے ہیں کہ خود کیا جائے۔یاد رکھنا چاہئے کہ نماز عبادت کا ایک اہم رکن ہے اس کے متعلق ضرور ایسا انتظام ہونا چاہئے کہ اس میں غلطی کا امکان نہ ہو جلسہ کے دنوں میں یہ انتظام افسر سٹیج کے سپرد ہونا چاہئے اور افسر جلسہ گاہ کے ماتحت ہونا چاہئے اور انہیں چاہئے کہ خود ایسے آدمی مقرر کریں کہ جن کے سوا کوئی نہ بولے اب دیکھا گیا ہے کہ بچے یونہی بیچ میں بول پڑتے ہیں لوگوں سے کہا جائے کہ اپنے بچوں کو اچھی طرح سمجھا دیں کہ وہ یونہی بیچ میں نہ بولا کریں۔جلسہ سالانہ کے موقع اس کے بعد میں ایک واقعہ کا بھی ذکر کرنا چاہتا ہوں جو اگر ؟ پرائیویٹ ہے مگر اس لئے بیان کرتا ہوں کہ دوسروں کو بھی فائدہ ہو سکے۔آج ملاقات کے بعد مجھے پرائیویٹ سیکرٹری نے بتایا کہ ایک پر احباب کی ملاقات عزیز مجھ سے ملنے کے لئے آئے تھے اور انہوں نے دروازہ میں داخل ہونا چاہا مگر پہرہ دار نے روکا انہوں نے کہا کہ میں ملاقات کرنا چاہتا ہوں مگر پہرہ دار نے کہا کہ میں نہیں جانتا آپ کون ہیں۔اُس عزیز نے کہا میں اسی جماعت کے ساتھ تعلق رکھتا ہوں جس کی ملاقات ہورہی ہے اس پر پہرہ دار نے کہا کہ آپ وقت پر کیوں نہیں آئے بعد از وقت میں اجازت نہیں دے سکتا اس پر بھی اس عزیز نے ملاقات پر اصرار کیا پہرہ دار نے اجازت نہ