انوارالعلوم (جلد 16) — Page 434
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۲ء انوار العلوم جلد ۱۶ اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ شان وشوکت کے ساتھ قائم کر دے جس طرح وہ آج سے ساڑھے تیرہ سو سال پہلے قائم تھی اور وہ علوم جو پہلے زمانہ کے مناسب حال نہ ہونے کی وجہ سے قرآن کریم میں مخفی کر دیئے گئے تھے خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دے کہ ہم اُن کو ظاہر کریں اور قرآنی علوم کا وہ حصہ جو اس زمانہ کے لئے ہے اُسے پھیلانے اور علوم کے اس خزانے سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی طاقت دے۔تاکہ وہ حصے جن کو پہلے لوگ روشن اور اُجاگر نہیں کر سکے تھے احمدیت کے ذریعہ پھر اُجاگر اور روشن ہو جائیں اور دنیا اس بات کو تسلیم کرے کہ اس مالک و خالق خدا کے سوا اور کوئی خدا نہیں جسے اسلام نے پیش کیا ہے اور اس ذات بابرکات کے سوا جو عرب میں ظاہر ہوئے اور جس کا نام محمد تھا صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی راہنمائی کرنے والا اور کوئی رسول نہیں اور اُس کے خادم اور غلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سوا اُس کے پیغام کو پہنچانے والا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وساطت سے لوگوں کو خدا سے ملانے والا اور کوئی نہیں۔پس آؤ ہم دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ یہ سب کام اپنے فضل سے کر دے اور ہماری حقیر اور ذلیل کوششوں کو وہ (الفضل ۱۵ جنوری ۱۹۴۳ء) معزز اور برکت والا بنادے۔اللَّهُمَّ آمِينَ لا تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ایڈیشن چہارم سے تذکرہ صفحہ ۱۰۔ایڈیشن چہارم