انوارالعلوم (جلد 16) — Page 355
انوار العلوم جلد ۱۶ سیر روحانی (۳) دن تمہارا رنگ ضرور سفید ہو جائے گا۔زینت کے یہ سامان بھی جو میں بتانے لگا ہوں اسی قسم کے ہیں جس قسم کی طرف سید حبیب اللہ شاہ صاحب نے اشارہ کیا تھا۔سفید رنگ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَوْمَ تَبْيَضُ وُجُوهٌ " دُنیا میں اگر کوئی کالا ہے تو گورا نہیں ہو سکتا ، بدصورت ہے تو خوبصورت نہیں ہوسکتا ، اندھا ہے تو سو جا کھا نہیں ہوسکتا ، نکھا ہے تو ناک والا نہیں بن سکتا۔کوئی شخص ہزار کوشش کرے، صابن کی ٹکیوں سے اپنے منہ کو صبح و شام مل مل کر دھوئے اگر اُس کا رنگ سیاہ ہے تو وہ سفید نہیں ہو گا اور پیدائشی حالت کبھی بدل نہیں سکے گی۔کالجوں کے طلباء میں بھی یہ مرض بہت ہوتا ہے اور وہ کئی قسم کی کریمیں ملتے رہتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے اُن کی جو شکل بنا دی ہے وہ بدل نہیں سکتی۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم اپنا رنگ سفید کرنے کے لئے کہیں پیئرز سوپ ملتے ہو، کہیں ونولیا سوپ خرید تے ہو۔کہیں پام آئل (PALM OIL) سوپ استعمال کرتے ہومگر پھر بھی تمہارا رنگ نہیں بدلتا۔آؤ ہم تمہیں بتاتے ہیں يَوْمَ تَبْيَضُ وُجُوهٌ ایک دن ایسا آنیوالا ہے جب مؤمنوں کے منہ سفید براق ہو جائیں گے۔پھر دنیا میں تو سفید رنگ والے بھی کالے ہو جاتے ہیں چنانچہ ذرا بیمار ہوں تو اُن کے رنگ کالے ہو جاتے ہیں۔بعض لوگ بیماریوں میں اندھے اور کانے ہو جاتے ہیں مگر فرمایا وَأَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِى رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ ٢٥ ہمارے مینا بازار میں جن لوگوں کے منہ سفید ہوں گے وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سایہ تلے رہیں گے اور کبھی اُن کا رنگ خراب نہیں ہوگا۔بعض لوگ اس موقع پر کہ دیا کرتے ہیں کہ قرآن کریم کے اس قسم کے الفاظ ظاہری معنوں میں نہیں لینے چاہئیں، چنانچہ دیکھو قرآن کریم میں ہی آتا ہے۔وَإِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِالْأنْثَى ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا کہ جب کسی کولر کی پیدا ہونے کی خبر دی جاتی ہے تو اُس کا منہ کالا ہو جاتا ہے۔اب اس کے یہ معنے تو نہیں کہ اُس کا منہ واقعہ میں کالا ہو جاتا ہے بلکہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ اُس کے دل پر بوجھ پڑتا ہے اور اسے سخت صدمہ اور غم پہنچتا ہے۔اسی طرح اُن کے نزدیک يَوْمَ تَبْيَضُ وُجُوهٌ کے یہ معنے ہیں کہ اُس دن جنتیوں کی نیکی اور تقویٰ اور عزت کی وجہ سے اُن کے چہروں پر نور برستا معلوم ہو گا اور خدا تعالیٰ کے انوار ان پر نازل ہونگے یہ معنے بھی درست ہیں اور ان کا انکار نہیں ہوسکتا۔کریمیں، پوڈر اور سُرخی اب ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں مرد وعورت اپنی زینت کے لئے کیا کیا چیزیں استعمال کرتے ہیں سو : -