انوارالعلوم (جلد 16) — Page 237
انوار العلوم جلد ۱۶ بعض اہم اور ضروری امور طرح وہ ایک بوجھ بن جاتا ہے۔پس یاد رکھنا چاہئے کہ میں نے اشتہاروں کے طور پر ہی اس کی اجازت دی ہے۔مستقل رسالہ کی حیثیت سے نہیں۔ایک اور رسالہ ایک دوست نے بھیجا ہے۔میں اس کے ۲۔لفظ اعظم کا غلط استعمال متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔مگر کہتے ہوئے ڈرتا بھی ہوں۔اور ڈرتا اس لئے ہوں کہ یہ ایک نوجوان کا کام ہے اور جیسا کہ کسی نے کہا تھا کہ یہ اس بچہ کا پہلا وار ہے خالی نہ جانا چاہئے۔مجھے یہ ڈر ہے کہ اس کی دل شکنی نہ ہو اور اس کا ذکر نہ کرنا بھی دل پر گراں گزرتا ہے۔یہ رسالہ ” ہمارے نغمے ہے۔اس میں شعر اچھے ہیں اور سلسلہ کے متعلق اچھے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔میں خود بھی شعر کو پسند کرتا ہوں مگر جس حد تک وہ جذبات کو صحیح طور پر ابھارے، خوشامدانہ قصائد کو میری طبیعت پسند نہیں کرتی اور اس سے میری طبیعت اس حد تک متنفر ہے کہ مولوی عبید اللہ صاحب بسمل مرحوم جو فارسی کے بہت بڑے شاعر تھے اور فارسی کے علم کے لحاظ سے ہندوستان بھر کی اہم ترین شخصیتوں میں ان کا شمار ہوتا تھا وہ ایک بار میرے متعلق ایک طویل قصیدہ لکھ کر لے آئے اور یہاں سٹیج پر اُسے پڑھنے لگے۔وہ پڑھتے جائیں اور میں اپنے دل میں کہوں کہ مجھ میں تو یہ بات نہیں میں تو ایسا نہیں ہوں۔آخر مجھ سے نہ رہا گیا اور میں نے کہا کہ مولوی صاحب ! آپ جیسے بزرگ آدمی کے لئے یہ بات موزوں نہیں کہ ایسی باتوں میں وقت ضائع کریں۔ان کو یہ بات بری لگی کہ میں نے داد دینے کی بجائے جھاڑ ڈال دی اور انہوں نے اُسی دن سے شعر کہنا قریباً ترک کر دیا۔اس وقت میں جس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ بھی اسی قسم کی ہے۔یہ غلطی ہمارے ملک میں عام طور پر پھیلی ہوئی ہے ”الفضل میں بھی میں نے بعض اوقات دیکھی ہے۔اس رسالہ میں حضرت خلیفہ اول کے متعلق بعض اشعار درج ہیں۔ان میں حضرت خلیفہ اول کی تعریف کی گئی ہے اور وہ صحیح ہے بلکہ ہم آپ کی تعریف میں اس سے زیادہ کلمات بھی کہہ سکتے ہیں مگران اشعار پر ہیڈنگ ”نورالدین اعظم لکھا ہے۔اعظم کے معنے ہیں سب سے بڑا۔اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ اعظم“ کا خطاب آپ کو اللہ تعالیٰ نے دیا۔یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیا یا کسی پہلی پیشگوئی میں آپ کیلئے یہ خطاب آیا ہے یا کیا آپ نے خود کبھی اپنے آپ کو عظم کہا ؟ اتنا تو سمجھنا چاہئے کہ خطاب وہی ہو سکتا ہے جو کسی بالا ہستی کی طرف سے دیا جائے۔ہمارے لئے بڑی اور بالا ہستی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں، آپ سے اوپر