انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 183 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 183

انوار العلوم جلد ۱۶ اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت۔،، خدا تعالیٰ کے حکم سے کیا گیا ہے۔یہ تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس معاملہ میں میری لا علمی ہے یا جناب مولوی صاحب کی۔مگر میں اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس کے کبھی بھی منکر نہیں ہوئے کہ آپ خدا تعالیٰ کے حکم سے محدث تھے ہم تو یقین رکھتے ہیں کہ آپ سے خدا تعالیٰ ہمکلام ہوتا تھا اس لئے آپ خدا تعالیٰ کے حکم سے محدث تھے اور آپ نے ان خرابیوں کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے دور کیا جو مسلمانوں میں پڑ گئی تھیں اس لئے آپ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت مجدد تھے اور اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر امور غیبیہ کو کثرت سے ظاہر کیا آپ اللہ تعالیٰ کے نبی بھی تھے۔باقی رہا یہ سوال کہ آپ فرماتے ہیں کہ نبوت کا دعویٰ نہیں، سو یہ بات بار بار ثابت کی جا چکی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک وقت تک عام مسلمانوں کے خیال کے مطابق یہ خیال تھا کہ نبی کے لئے یہ شرط ہے کہ وہ شریعت جدیدہ لائے یا یہ کہ کسی سابق نبی کا متبع نہ ہو اس وقت تک آپ اپنی نسبت نبی کے الفاظ کے استعمال کی تاویل فرماتے تھے اور یہ قرار دیتے تھے کہ اس کے معنے محض محدث کے ہیں جو نبی نہیں ہوتا۔مگر بعد میں جب اللہ تعالیٰ کی متواتر اور بارش کی طرح کی وحی نے آپ کو نبی کا خطاب دیا تو آپ نے یہ عقیدہ بدل لیا۔پس یہ حوالہ کسی طرح بھی ہمارے عقیدہ پر اثر انداز نہیں خصوصاً جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود فرماتے ہیں۔اور جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانیوالا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں۔مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پا کر اس کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے۔اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے۔سواب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا اور میرا یہ قول من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب“ اس کے معنے صرف اس قدر ہیں کہ میں صاحب شریعت نہیں ہوں۔‘۱۸ اب جناب مولوی صاحب توجہ فرمائیں کہ نبوت کا دعویٰ نہیں کے معنے اس حوالہ کی موجودگی میں یہی لئے جائیں گے کہ آپ صاحب شریعت جدیدہ یا براہ راست نبی نہ تھے بلکہ رسول کریم صلی اللہ