انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 3

افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۰ء انوار العلوم جلد ۱۶ دُنیا میں سے میسر آجائیں گے اور کون یقین کر سکتا تھا کہ وہ خدا جسے مختلف مذاہب کی کتابیں پیش کرتی ہیں وہ اب بھی انسانوں کے دلوں پر وحی نازل کر سکتا ہے اور وحی نازل کر کے لوگوں کو اسے ماننے پر مجبور کر سکتا ہے۔مگر خدا تعالیٰ نے اُس وقت بتایا کہ میں ایسے آدمی کھڑے کروں گا اور پھر ایسا ہی کر کے دیکھا بھی دیا۔کتنے ہی ہم میں سے ہیں جنہوں نے اس پیغام کو سُنا اور ان کے نفوس نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا لیکن آخر اللہ تعالیٰ انہیں راہِ راست پر لے آیا اور ایک دن انہیں اقرار کرنا پڑا کہ وہ غلطی پر تھے اور قادیان میں پیدا ہونے والا مامور سچا ہے۔پھر کتنے ہی ہم میں سے ہیں جنہیں خدا تعالیٰ نے احمدی گھرانوں میں پیدا کیا اور اس بات کی توفیق دی کہ وہ احمدیت کا مطالعہ کریں اور عقل و فکر سے کام لیں اور ان پر خدا تعالیٰ نے احمدیت کی صداقت کھول دی۔اس طرح وہ اس لئے احمدی نہ ہوئے کہ ان کے ماں باپ احمدی تھے بلکہ اس لئے ہوئے کہ ان کے دل نے احمدیت کی صداقت کی گواہی دی ، ان کے مشاہدات نے گواہی دی۔پس سارے کے سارے جو احمدیت میں داخل ہوئے وہ یا تو باہر سے آئے یا پھر احمدی گھرانوں میں پیدا ہوئے اور انہوں نے تحقیق کر کے اور جستجو کے بعد احمدیت کو قبول کیا نہ کہ ورثہ کے طور پر۔یہ سارے کے سارے ایسے ہی لوگ ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ کہ ہم ایسے لوگ پیدا کریں گے جنہیں وحی کے ذریعہ تحریک کریں گے کہ وہ اس نبی کی مدد کریں۔سو آج اس بیابان میں جمع ہونے والے تمام لوگ ایسے ہی ہیں جو خدا تعالیٰ کی اس وحی کی صداقت کی ایک علامت ہیں۔لوگ کہتے ہیں مرزا صاحب کی صداقت اور سچائی کی کیا دلیل ہے؟ آج ہم انہیں ایک دلیل دیتے ہوئے کہتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے فرمایا يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ اُس وقت جب کہ آپ کا کوئی نام بھی نہ جانتا تھا خدا تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ ہم ایسے لوگ پیدا کریں گے جو تمہاری مدد کریں گے۔آج یہاں بیٹھے ہوئے ایک ایک آدمی کی پیٹھ پر ہاتھ رکھتے ہیں اور کہتے ہیں یہ اس الہام کے پورا ہونے کا ثبوت ہے جس میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا تھا يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِّنَ السَّمَاءِ - یہ کتنے نشانات ہیں صرف اس جلسہ میں ہی بیٹھے ہوئے لوگوں کو دیکھو، عورتوں اور مردوں کے جلسہ میں آج شامل ہونے والوں کی تعداد میں ہزار کے قریب ہو گی اور اگر صرف رِجَال کو ہی لیا جائے تو آج ان کی تعداد ۱۵، ۱۶ ہزار ہو گی۔