انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 179 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 179

اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت۔انوار العلوم جلد ۱۶ اس امر پر اصرار کرتے رہے ہیں کہ نبی کے لئے نیا کلمہ اور نئی شریعت لانا ضروری ہے اور وہ دوسرے نبی کا متبع نہیں ہوسکتا اگر غیر احمدیوں کے نزدیک نبوت کی صرف یہ تعریف ہوتی کہ جو مکالمہ و مخاطبہ سے مشرف ہو اور امور غیبیہ پر کثرت سے اطلاع پائے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان کے مقابل پر اس قدر مشکلات کا سامنا کیوں ہوتا؟ نیز اس تاویل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی رڈ فرماتے ہیں کیونکہ آپ فرماتے ہیں۔یہ تمام بد قسمتی دھوکا سے پیدا ہوئی ہے کہ نبی کے حقیقی معنوں پر غور نہیں کی گئی نبی کے معنے صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو اور شرفِ مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو۔شریعت کا لانا اُس کے لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت رسول کا منبع نہ ہو۔‘Y اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخالف نبی کی یہ تعریف نہیں مانتے تھے کہ وہ بغیر شریعت کے بھی آسکتا ہے اور کسی دوسرے نبی کا متبع بھی ہو سکتا ہے۔دوسری مشکل یہ پیش آئے گی کہ جیسا کہ میں او پر لکھ آیا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام صاف طور پر تحریر فرما چکے ہیں کہ نبی کی تعریف خدا تعالیٰ کے نزدیک، قرآن کریم کے نزدیک، سابق انبیاء کے نزدیک اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت خود آپ کے نزدیک یہی ہے کہ وہ مکالمہ ومخاطبہ سے مشرف ہو اور امور غیبیہ کثرت سے اس پر ظاہر کئے جائیں۔پس اگر میرے بیان کردہ اوپر کے حوالوں کی یہ تاویل کی گئی کہ اِن میں اسلام کی اصطلاح سے مراد اہلِ اسلام کی اصطلاح ہے نہ کہ مذہب اسلام کی اصطلاح تو خلاصہ مطلب یہ نکلے گا کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک قرآن کریم کے نزدیک، سابق انبیاء کے نزدیک اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت خود آپ کے نزدیک یہی ہے کہ وہ مکالمہ ومخاطبہ سے مشرف ہو اور امور غیبیہ کثرت سے اُس پر ظاہر کئے جائیں۔پس اگر میرے بیان کردہ اوپر کے حوالوں کی یہ تاویل کی گئی کہ ان میں اسلام کی اصطلاح سے مراد اہلِ اسلام کی اصطلاح ہے نہ کہ مذہب اسلام کی اصطلاح تو خلاصہ مطلب یہ نکلے گا کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک، قرآن کریم کے نزدیک، سابق انبیاء کے نزدیک اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک تو نبوت کی تعریف یہ ہے کہ جو مکالمہ و مخاطبہ سے مشرف ہو اور کثرت سے امور غیبیہ اس پر ظاہر کئے جائیں۔لیکن اسلام کے نزدیک اس کی تعریف یہ ہے کہ جو شریعت جدیدہ لائے یا براہ راست نبوت پائے۔یہ معنی کیسے خلاف عقل ہونگے اور وہ مذہب اسلام کون سا ثابت کیا