انوارالعلوم (جلد 16) — Page 156
انوار العلوم جلد ۱۶ اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت۔دروازہ کھلا ہے باطل ہو گیا۔ایک منٹ کے لئے فرض کر لو کہ میرے فقرہ میں مجددین کے بعد ہی کا بھی لفظ ہے اور نبی سے پہلے ایک اور صرف ایک“ کے الفاظ بھی ہیں تو بھی یہ مصنوعی فقرہ نبوت کا دروازہ بند نہیں کرتا کیونکہ بند دروازے میں سے تو ایک شخص بھی نہیں نکل سکتا دروازہ کھلا ہی ہوگا تو کوئی شخص اس میں سے نکلے گا۔یہ کیا منطق ہے کہ چونکہ صرف ایک شخص اس دروازے میں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نکلا ہے اس لئے وہ دروازہ بند ہے۔اگر وہ دروازہ بند ہے تو وہ ایک شخص کیونکر نکلا ؟ اور جس شخص کے نزدیک ایک شخص اس دروازہ میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی نکل آیا ہے تو اس شخص کے نزدیک وہ دروازہ بند کیونکر سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف اقبالی ڈگری کیونکر سمجھی جائے گی ؟ اگر مولوی صاحب کا یہ مطلب ہے کہ ”ہی اور ایک اور صرف ایک کے لفظ میرے فقرہ میں بڑھا دئیے جائیں تو اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اس اُمت میں صرف ایک نبی ہوگا ایک سے زیادہ نہیں ہوں گے۔تو مولوی صاحب کو یاد رکھنا چاہئے کہ اول تو یہ لفظ مولوی صاحب کے اپنے پیدا کردہ ہیں میرے ہیں ہی نہیں۔لیکن اگر فرض کرو کہ یہ لفظ میرے ہی ہوں یا میرے فقرہ سے نکلتے ہوں تو بھی اس سے مولوی صاحب کو کیا فائدہ پہنچا ؟ کیا مولوی صاحب کو اس عقیدہ پر اعتراض ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کئی نبیوں کے آنے کا دروازہ کھلا ہے (جیسا کہ میرا عقیدہ ہے ) یا اس عقیدے پر اعتراض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک امتی نبی تو آ سکتا ہے کئی امتی نبی نہیں آ سکتے۔اگر دوسرے عقیدہ پر اعتراض ہے تو میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ یہ صرف لفظی نزاع ہوگا کیونکہ اصل اختلاف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کے متعلق ہے۔باقی رہا یہ کہ آپ کے بعد بھی نبی آسکتے ہیں یا نہیں یہ ایک علمی مسئلہ ہے ہمیں اس پر جھگڑنے کی ضرورت نہیں اس کو خدا پر چھوڑ دینا چاہئے۔اگر کوئی نبی آئندہ آیا تو وہ آپ اپنا دعویٰ منوالے گا ہمیں ”آب ندیده موزه از پاکشیدہ کی مثل پر عمل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔اگر مولوی صاحب اور ان کے رفقاء اس امر کو تسلیم کر لیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کے دروازے سے ایک اور صرف ایک شخص آپ کے امتیوں میں سے نبی کا عہدہ پا کر آ گیا ہے تو آئندہ کا معاملہ ہم یقیناً خدا تعالیٰ پر چھوڑ دیں گے کیونکہ اصل باعث نزاع ہمارے درمیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقام ہے۔اگلے لوگ اپنا معاملہ آپ مسلجھائیں گے ہمیں ان کی خاطر جماعت میں فتنہ ڈالنے کی کیا