انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 138 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 138

اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت۔انوار العلوم جلد ۱۶ کہ یہ لوگ پیغام کے بالمقابل اخبار الفضل“ سے تعلق نہیں رکھتے اور یہ مفہوم کوئی بُرا مفہوم نہیں کہ اس پر بُرا منایا جائے۔خلاصہ کلام یہ کہ یہ لفظ تحقیر اور تذلیل کے لئے نہیں بلکہ ایک امتیازی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور ہماری نیت اِس سے ہرگز کسی بُرے مفہوم کی طرف اشارہ کرنے کی نہیں ہوتی اور ہو بھی کیا سکتی ہے جب کہ پیغام کسی گندی یا مکروہ یا قابل تحقیر چیز کا نام نہیں ہے۔جناب مولوی صاحب جو اس زور شور سے مجھے مولوی محمد علی صاحب اور لَا تَنَابَزُوا بِالا نصاب کا مخاطب اور بُرا نمونہ دکھانے کا مجرم قرار دیتے ہیں خود اسی مضمون میں ہم کو ” قادیانی لکھتے ان کے رفقاء کا طریق عمل ہیں جیسا کہ ان کے الفاظ ” قادیانی خوش کلامی سے ظاہر ہے۔اور پھر ان کے مضمون کے حاشیہ میں بھی ہمیں قادیانی لکھا گیا ہے۔( نہ معلوم ان کی طرف سے یا وہ پیغام کی طرف سے ) خودمولوی صاحب کے دل میں بھی یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ جس امر کا الزام دیتا ہوں اس سے بڑے جرم کا میں اور میرے دوست مر تکب ہیں اس لئے وہ تحریر فرماتے ہیں کہ ہم کو پیغامی کہا جاتا ہے حالانکہ نہ ہم نے کبھی اپنا وہ نام رکھا نہ دنیا میں ہم اس نام سے مشہور ہیں، اور اس طرح یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اگر لوگوں میں کوئی نام مشہور ہو جائے تو اس نام سے پکارنا معیوب نہیں اور ان کا مطلب یہ ہے کہ چونکہ یو، پی وغیرہ کی طرف احمدیوں کو قادیانی کہا جاتا ہے اس لئے قادیانی کہنا کوئی معیوب امر نہیں۔مگر مولوی صاحب نے یہ خیال نہیں کیا کہ اول تو یو، پی وغیرہ میں سب احمدیوں کو قادیانی کہا جاتا ہے نہ کہ صرف ان احمدیوں کو جو بیعت خلافت میں شامل ہیں اور آج اس کا استعمال شروع نہیں ہوا بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے آپ پر ایمان لانے والوں کو قادیانی کہا جاتا تھا۔پس ان لوگوں کے محاورہ میں قادیانی کے لفظ سے ہم ہی لوگ مراد نہیں بلکہ اس میں مولوی صاحب اور ان کے رفقاء بھی شامل ہیں ان کی مراد تو قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی (علیہ السلام) کے مُرید ہیں۔کیا مولوی صاحب اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود کا مرید سمجھتے ہیں یا نہیں؟ اگر سمجھتے ہیں تو ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ہمارا امتیازی نام نہیں بلکہ ہر احمدی کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے یو، پی میں یہی نام ہے جس طرح پنجاب میں تمام احمدیوں کا نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ سے