انوارالعلوم (جلد 15) — Page 551
انوار العلوم جلد ۱۵ خلافت راشده ہونا تھا انہیں بتا دیا گیا۔اب دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھی مثیل ہیں جیسا کہ درود پڑھنے والے مسلمان جانتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا سکھائی ہے کہ اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ َو عَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدٌ - اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔لیکن جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابراہیم علیہ السلام سے افضل ہیں تو یقیناً کسی خاص خصوصیت کی طرف ہی اس درود میں اشارہ ہو سکتا ہے اور وہ خصوصیت ان کی اولاد میں امامت و نبوت کی ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔جَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالكِتب واتيله أجرة في الدُّنْيَاء وَإِنَّهُ فِي الآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِين ال يعنى ہم نے اس کی ذریت کے ساتھ نبوت اور کتاب کو مخصوص کر دیا اور ہم نے اس کو اس دنیا میں بھی اجر بخشا اور آخرت میں بھی وہ نیک بندوں میں شامل کیا جائے گا۔پس وہ فضیلت جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ملی وہ نبوت ہی تھی جس کے بعد متواتر ان کی اولا د کو نبوت خلافت حاصل ہوئی جس نے ان کے گھر کو شرف سے بھر دیا۔چنانچہ ایک دفعہ کسی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رَسُوْلَ اللهِ ! سب سے زیادہ معزز کون ہے تو آپ نے فرمایا جو شخص سب سے زیادہ تقویٰ رکھتا ہے۔اس نے کہايَا رَسُولَ اللهِ ! میرا یہ سوال نہیں۔آپ نے فرمایا تو پھر یوسٹ بڑا معزز ہے جو خود بھی نبی تھا اور نبی کا بیٹا بھی تھا۔پھر اُس کا دادا بھی نبی تھا اور اُس کا پڑدادا ابراہیم بھی نبی تھا۔پس جب ہم كَمَا صَلَّيْتَ يا كَمَا بَارَكْتَ کہتے ہیں تو ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہی فضیلت دے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حاصل تھی۔ذاتی طور پر بھی اور اولاد کی طرف سے بھی۔یعنی آپ ابوالانبیاء ہو جائیں اور آپ کی اولا دروحانی میں بھی نبوت مخصوص ہو جائے۔سو اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو سنا اور جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کے معا بعد چار رسول ہوئے تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معا بعد چار خلیفے ہوئے جنہوں نے آپ کے دین کی تمکین کی اور جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل میں دُور زمانہ میں پھر نبی پیدا ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعید زمانہ بعد بھی انبیاء کی بعثت کی خبر دی گئی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس امر میں بھی فضیلت دی گئی ہے۔یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تو دو خلفاء کی تربیت بلا واسطہ کی تھی اور دو کی بالواسطہ۔مگر۔