انوارالعلوم (جلد 15) — Page 393
انوار العلوم جلد ۱۵ اہم اور ضروری امور گی مگر رسول کریم ﷺ نے پھر دوسرے کو پیالہ دے دیا۔پھر تیسرے کو، پھر چوتھے کو، پھر پانچویں کو ، پھر چھٹے کو ، پھر ساتویں کو اور جب سب سیر ہو چکے تو آپ نے مجھے پیالہ دیا۔میں نے دیکھا کہ وہ دودھ سے اسی طرح کبا کب بھرا ہوا ہے جس طرح پہلے بھرا تھا، اور خدا نے اس میں کچھ ایسی برکت رکھ دی کہ ایک قطرہ بھی کم نہ ہوا۔خیر میں نے پینا شروع کر دیا اور اتنا پیا اتنا پیا کہ بالکل سیر ہو گیا اور پیالہ رسول کریم ﷺ کو دینا چاہا مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا اور پیؤ۔میں نے پھر پینا شروع کر دیا اور جب بہت ہی سیر ہو گیا تو ختم کر دیا مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا اور پیؤ۔آخر کہتے ہیں میں نے اس قدر دودھ پیا کہ مجھے یوں محسوس ہوا اب دودھ میرے ناخنوں میں سے بہنے لگ جائے گا۔چنانچہ میں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! اب مجھ سے پیا نہیں جاتا۔اس پر آپ نے پیالہ لیا اور اس دودھ کو خود پی کر ختم کر دیا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں اس دودھ میں ایسی برکت رکھ دی کہ سب سیر ہو گئے اور دودھ بھی بیچ رہا۔نادان ان باتوں پر ہنستا ہے مگر جن لوگوں نے خدا تعالیٰ کے نشانات اپنی آنکھوں سے دیکھے ہوں ان کے نزدیک یہ ناممکن بات نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بھی بعض ایسے ہی معجزات ہیں اور جب آپ کے خادم کے ہاتھ پر ایسے نشانات ظاہر ہو چکے ہوں تو آقا کے ہاتھ پر ان کا ظاہر ہونا کوئی تعجب انگیز نہیں ہو سکتا۔میں نے خود ایک دفعہ ایسا ہی نشان دیکھا۔سخت گرمی کے ایام تھے اور میں نے روزہ رکھا ہوا تھا۔اس دن مجھے روزہ سے اتنی سخت تکلیف ہوئی کہ میں بے تاب ہو گیا۔اس بے تابی کی حالت میں مجھ پر کشفی حالت طاری ہوگئی اور میں نے دیکھا کہ ایک شخص نے میرے منہ میں پان ڈال دیا ہے جس میں کچھ مشک بھی ہے۔جب یہ حالت جاتی رہی اور آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا کہ مشک کی میرے منہ سے خوشبو آ رہی تھی اور اس کی طراوت میرے رگ وریشہ میں ایسی اثر کر گئی تھی کہ پیاس کا نام و نشان تک نہ تھا۔اسی طرح ایک دفعہ رویا میں کسی بزرگ نے میرے منہ میں مشک ڈال دیا۔میری بیوی پاس ہی سو رہی تھیں جب میں خواب سے بیدار ہوا تو میں نے ان کو جگایا اور کہا کہ ذرا میرے منہ کو تو سونگھنا۔انہوں نے کہا سونے کے بعد انسان کے منہ سے ضرور کچھ نہ کچھ بُو آتی ہے مگر آپ کے منہ سے تو تیز مشک کی خوشبو آ رہی ہے۔تو ایسے کئی نشانات ہم نے دیکھے ہیں، اس لئے ان معجزات کے بارہ میں ہمیں کسی تاویل کی ضرورت نہیں مگر میرا یہ عقیدہ ہے کہ ایسے معجزات ہمیشہ مؤمنوں