انوارالعلوم (جلد 15) — Page 362
انوار العلوم جلد ۱۵ خدام سے خطاب کامیابی کا انحصار د نیوی سامانوں اور تدبیروں پر ہو تو پھر تو جب یہ سامان پورے ہوں گے اُسی وقت کامیابی نصیب ہوگی اور ان سامانوں کے لئے تو صدیاں درکار ہونگی لیکن اگر خدا تعالیٰ پر تو کل ہو تو وہ آج بھی ویسا ہی طاقتور ہے جیسا صدیوں بعد ہوگا اور وہ آج بھی ہمیں کامیاب کر سکتا ہے۔اس لئے دوست دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اندر صحیح تو تکل پیدا کرے۔ہمارے دماغوں میں صحیح روشنی پیدا کرے اور عمل کی توفیق دے اور پھر ہمارے عمل کی نسبت سے بہت زیادہ اچھے اور زیادہ شاندار نتائج پیدا کرے۔( تاریخ خدام الاحمدیہ جلد اوّل صفحه ۱۰۵ تا ۱۱۵ مطبوعہ ایڈیشن اوّل ) لا تُكَلَّفُ إِلَّا نَفْسَكَ (النساء: ۸۵) تذکرہ صفحه ۵۔ایڈیشن چہارم التوبة ۴۰