انوارالعلوم (جلد 15) — Page 346
انوار العلوم جلد ۱۵ روس اور موجودہ جنگ پولینڈ پر حملہ کو نظر انداز کر دیں۔روس نے جو کچھ کیا جرمنی کے حملہ کے نتیجہ میں کیا۔پس وہ جرمنی سے کہہ دیں کہ یہ تقسیم تمہارے فعل کا نتیجہ ہے ہم جنگ کے بعد اس کا بدلہ پولینڈ کو تم سے دلوائیں گے اور میرے نزدیک پولینڈ کے قضیہ کا بہترین حل بھی یہی ہے۔یوکرین کا روس کے ساتھ شامل ہونا پولینڈ کو مضبوط کرتا ہے کمزور نہیں۔پھر کیا حرج ہے کہ اسے روس کے پاس ہی رہنے دیا جاۓ۔جب جنگ میں اللہ تعالیٰ فتح دے اور پولینڈ کی حکومت پھر سے قائم کی جائے تو جو پولز اس علاقہ میں بستے ہیں ان کا تبادلہ ان علاقوں کے جرمنوں سے کر دیا جائے جو کوننگز برگ (KONIGSBERG) سے لیکر پولش کاریڈور (POLISH CORRIDOR) تک رہتے ہیں۔ان علاقوں کے جرمنوں کو اپنے حلیف کے ملک میں رہنے کے لئے بھجوا دیا جائے۔اس طرح جرمنوں اور یوکرین کی آبادی پولینڈ میں فساد بھی پیدا نہ کرتی رہے گی اور پولینڈ کو سمندر تک کا اچھا راستہ بھی مل جائے گا۔غرض میرے نزدیک اس نئی مشکل کا سہل حل یہی ہے کہ جرمنی کے فعل کی قیمت اسی سے وصول کی جائے اور روس سے جھگڑے کی صورت کو نظر انداز کر کے جرمن کی تدبیر کو نا کام کر دیا جائے۔اسی سلسلہ میں میرا ارادہ بعض اور مضامین لکھنے کا بھی ہے۔وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ (الفضل ۲۱ رستمبر ۱۹۳۹ء) کیل فیلسوگ ہولسٹائین KIEL SCHLESWIG HOLSTEIN شمالی جرمنی کا دار الحکومت۔بحیرہ بالٹک پر بڑی بندرگاہ۔۱۹۴۵ ء تک جرمنی کا اہم بحری اڈہ تھا۔بحیرہ شمالی سے نہر کیل کے ذریعہ ملحق ہے یہ لمبی مصنوعی آبی شاہراہ ۱۸۹۵ء میں نکلی۔میرا ۶ فٹ لمبی اور ۱۴۴ فٹ چوڑی اور ۳۸ فٹ گہری ہے۔اسے چار لاک لگے ہوئے ہیں۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۲۵۵۔مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء)