انوارالعلوم (جلد 15) — Page 296
انوار العلوم جلد ۱۵ سیر روحانی تقریر (۱) اُن کے لباس نہیں ہو سکتے۔اسی حیرت اور استعجاب کے عالم میں قرآنی آثار قدیمہ کے ایک کمرہ میں داخل ہو گیا اور وہاں جو میں نے اُن کا لباس دیکھا ، اُس کی چمک اور خوبصورتی دیکھ کر میری آنکھیں خیرہ رہ گئیں ، چنانچہ میں نے انعام رکوع ۱۰ میں قرآنی آثار قدیمہ کا ایک کمرہ b ط ط دیکھا جس میں لکھا تھا۔وتلك حُجَّتُنَا اتِّينَهَا ابْرهِيْمَ عَلى قَوْمِهِ۔ترفع درجتٍ مِّن نَشَاءُ إِنَّ رَبِّكَ حَكِيمُ عَلِيمُ - وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَق وَ يَعْقُوبَ كُلاً هَدينَا وَنُوحًا هَدينَا مِن قَبْلُ وَ مِن ذُرِّيَّتِهِ دَاود وسليمن و ايوب و يُوسُفَ وَمُوسَى وَهَرُونَ، وَكَذَلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِينَ - وَ زَكَرِيَّا وَيَحْيى و عِيسَى وَالْيَاسَ ، كُلٌّ مِّنَ الصَّلِحِينَ - واسمعيل واليَسعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا وَكُلَّا فَضّلنا على العلمين۔ومن أبائهمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَاخْوَانِهِمْ ، وَاجْتَبَيْهُمْ وَهَدينَهُمْ إِلَى صِرَاطٍ مستقيم - ذلِكَ هُدى الله يَهْدِي بِه مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِه ولو اشركوا لحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ - أوليك الذين اتينهم الكتب والحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ ، فَإِن يَكْفُرُبِهَا هَؤُلاء فَقَدْ وَكَلْنا بهَا قَوْمًا لَّيْسُوا بِهَا بِكَفِرِينَ أولئكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَيَهُدهُمُ اقتدة ، قُلْ اسْلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا، إن هُوَ الا ذكرى للعلمین ۵ که یه کہ ہمارے دلائل اور نشانات تھے جو ہم نے ابراہیم کو اُس کی قوم کے خلاف بخشے اور ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کر دیتے ہیں۔تیرا رب بڑی حکمت سے کام کرنے والا اور تمام باتوں کو بخوبی جاننے والا ہے۔ہم نے ابراہیم کو اسحق اور یعقوب دیئے اور اُن کو ہدایت دی اسی طرح اس سے قبل نوح کو بھی ہم نے ہدایت دی۔پھر ابراہیم کی ذریت میں سے داؤد ، سلیمان ، ایوب، یوسف، موسیٰ اور ہارون ہوئے اور ہم اسی طرح نیک لوگوں کو جزاء دیا کرتے ہیں، اسی طرح زکریا ، بیجی، عیسی اور الیاس یہ سارے نیک لوگ تھے اور اسمعیل ، الیسع ، یونس اور لوط ان سب کو ہم نے دنیا پر عزت اور بزرگی بخشی اور اُن کے باپ دادوں میں سے اُن کی ذریت اور اُن کے بھائیوں میں سے بھی ہم نے کئی لوگوں کو چنا اور انہیں سیدھا راستہ دکھایا۔یہ ہدایت ہے اللہ تعالیٰ کی جس کے ذریعہ وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔اگر یہ لوگ مشرک ہوتے یا خراب ہوتے تو یقیناً یہ اپنے مقصد میں ناکام رہتے۔یہ وہ۔