انوارالعلوم (جلد 15) — Page xxxi
انوار العلوم جلد ۱۵ تعارف کتب حضور نے واپس آکر روزنامہ الفضل قادیان میں ایک مضمون تحریر فرمایا جو مؤرخہ 4 جولائی ۱۹۴۰ ء کو شائع ہوا۔حضور نے اس مضمون میں اس نظم کا پس منظر اور ساتھ ساتھ تشریح بھی تحریر فرمائی۔آخری دو اشعار کی تشریح میں اپنی بھتیجی محترمہ امتہ الود و د مرحومہ بنت حضرت مرزا شریف احمد صاحب کا ذکرِ خیر بھی فرمایا ہے۔جس میں محترمہ کی غیر معمولی اطاعت اور فرمانبرداری پر روشنی پڑتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی آپ پر ہزاروں رحمتیں ہوں اور اللہ تعالیٰ ان کی خوشی کے سامان ہمیشہ پیدا کرتار ہے۔امِينَ