انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 223 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 223

انوار العلوم جلد ۱۵ بانی عسلسلہ احمدیہ کوئی نیادین نہیں لائے استدلال کرتے ہوئے فرمایا کہ دیکھو قیامت کے دن حضرت مسیح جو یہ جواب دیں گے تو یہ سچا جواب ہوگا یا جھوٹا۔ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا نبی کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا لیکن تمہارے عقیدہ کے مطابق اگر وہ آسمان پر زندہ موجود ہیں اور دوبارہ دنیا میں آئیں گے تو لازماً وہ اپنی قوم کے حالات سے بھی واقف ہو جائیں گے کیونکہ تمہارا یہ بھی عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح آ کر صلیبوں کو توڑیں گے ، خنزیروں کو قتل کریں گے اور عیسائیوں کو مجبور کر کے مسلمان بنا ئیں گے جس سے ظاہر ہے کہ انہیں معلوم ہو جائے گا کہ عیسائی ان کی خدائی کے قائل ہیں اب کس طرح ممکن ہے کہ دنیا میں تو آ کر وہ تمام حالات اپنی آنکھوں سے دیکھ جائیں اور ان کی اصلاح بھی کریں مگر خدا کو یہ جواب دیدیں کہ خدایا مجھے تو کچھ معلوم نہیں کہ لوگ کیا کرتے رہے ہیں۔کیا خدا انہیں نہیں کہے گا کہ بندہ خدا تو تو چالیس سال دوبارہ دنیا میں رہا۔تو نے خنر یرقتل کئے ، تو نے صلیبیں تو ڑیں، تو نے زبر دستی ان لوگوں کو مسلمان بنایا مگر آج کہہ رہا ہے کہ مجھے کچھ علم نہیں کہ لوگ میرے بعد کیا کرتے رہے۔اور اگر وہ دوبارہ دنیا میں آکر ر ہیں اور خدا ان سے وہی سوال کرے جو قرآن میں مذکور ہے تو بجائے وہ جواب دینے کے جس کا قرآن کریم میں ذکر آتا ہے وہ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ خدایا! یہ سوال عجیب ہے آپ نے تو خود مجھے دنیا میں بھیجا۔میں نے وہاں جا کر سور مارے صلیبیں توڑیں، شرک اور کفر کا استیصال کیا مگر آج بجائے اس کے کہ آپ مجھے انعام دیتے الٹا ناراض ہورہے ہیں۔گویا وہی مثال ہوتی کہ نیکی بر باد گناہ لازم میں نے تو دنیا میں اتنی مصیبت اُٹھائی کہ دن رات ایک کر کے سو ر مارتا رہا، صلیبیں تو ڑتا رہا عیسائیوں کو مسلمان بنا تا رہا اور آج بجائے کوئی انعام دینے کے مجھے ڈانٹا جا رہا ہے کہ کیا تو نے یہ شرک کی تعلیم دی تھی ؟ مگر وہ ان جوابوں میں سے کوئی جواب بھی نہیں دیتے۔وہ اگر کہتے ہیں تو یہ کہ مجھے ان کے گمراہ ہونے کا کوئی پتہ نہیں۔وہ اگر گمراہ ہوئے ہیں تو میرے بعد ہوئے ہیں، میری موجودگی میں نہیں ہوئے۔چنانچہ قرآن کریم میں صاف الفاظ آتے ہیں کہ میرے مرنے کے بعد جو کچھ ہوا ہے ہوا ہے میری زندگی میں نہیں ہوا۔اب سوال یہ ہے کہ کیا عیسائی حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا مانتے ہیں یا نہیں ؟ یہ ایک ایسی موٹی بات ہے کہ کوئی اس کا انکار نہیں کرسکتا۔ہر عیسائی سے پوچھ کر معلوم کیا جا سکتا ہے وہ یہی کہے گا کہ حضرت مسیح خدا تھے۔اب اگر قرآن شریف خدا تعالیٰ کی کتاب ہے ، اگر سورۃ مائدہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی رسول کریم پر نازل ہوئی تھی تو وہ تو یہ کہہ رہی ہے کہ قیامت کے دن حضرت مسیح یہ کہیں گے کہ جو کچھ ہوا