انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 56 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 56

انوار العلوم جلد ۱۴ کیا احرار واقع میں مباہلہ کرنا چاہتے ہیں؟ نہ بنا ئیں کہ یہ فعل خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پسندیدہ نہیں۔فتح یہ نہیں کہ انسان جھوٹ سے لوگوں کو اشتعال دلاوے۔فتح یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے لئے سچائی پر قائم رہے۔مکہ کے کافر بھی لوگوں کو رسول کریم ﷺ کے خلاف جھوٹ بول کر بھڑکا دیا کرتے تھے۔پھر اگر آپ کے ادنی خادموں اور جاں نثاروں کے خلاف احرار جھوٹ بول کر اشتعال دلانے کی کوشش کریں تو کوئی تعجب کی بات نہیں۔لیکن نہ آقا کے مقابلہ میں یہ دھوکا دیر تک قائم رہا اور نہ اب خدام کے مقابلہ میں دیر تک قائم رہے گا۔میں نے سچائی سے اور انصاف سے فیصلہ کرنا چاہا مگر ان لوگوں نے حیلوں اور حجتوں سے لوگوں کو دھوکا دینا چاہا۔میرا خدا مجھے اسی طرح نہیں چھوڑے گا۔وہ ان کے موجودہ اور آئندہ سب فریبوں سے مجھے محفوظ رکھے گا۔اور اس کا ہاتھ رُکے گا نہیں جب تک کہ وہ سچ کو سچ ثابت نہ کر دے کہ اس کی شان کے یہی مطابق ہے اور اس کی صفاتِ حسنہ اسی کی متقاضی ہیں۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ والسلام خاکسار میرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان ۲۱۔نومبر ۱۹۳۵ء ( مطبوعہ اللہ بخش سٹیم پر لیس قادیان)