انوارالعلوم (جلد 14) — Page ix
انوار العلوم جلد ۱۴ تعارف کت سر جُھکائے رکھیں“۔ان تمام حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے حضور انور نے جماعت کو نہایت اہم اور قیمتی ہدایات سے نوازا اور تحریک جدید کے تعلق میں جماعت کو جو نصائح فرمائی تھیں اُن میں سے بعض کو نہایت مؤثر رنگ میں دوبارہ یاد دہانی کروائی۔مثلا:۔ا۔باہمی لڑائی جھگڑے بند کر کے اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کیا جائے۔۲۔سادہ زندگی اپنا ئیں اور رقم بچا کر مالی قربانی کریں۔۳۔ہر احمدی تبلیغ کی کوشش کرے اور دود و ماہ وقف کر دے۔۴۔اپنی زندگیاں وقف کریں۔اپنی رقم امانت تحریک جدید میں جمع کروا ئیں۔قادیان میں تعلیم کے لئے اپنے بچوں کو بھجوائیں۔قادیان میں مکانات تعمیر کروائیں۔بے کاری ترک کر کے کوئی نہ کوئی کام کیا جائے۔پنشن یافته دوست خدمت دین کے لئے قادیان آئیں۔بکثرت دعائیں کریں۔حضور نے جماعت کو نصیحت فرمائی کہ:۔دوشمن کے مقابلہ کے لئے آپس میں تعاون سے کام لیں بغیر تعاون کے کوئی کام نہیں ہوسکتا۔جو کام قوموں کے سپرد ہوتے ہیں وہ افراد نہیں کر سکتے۔پس چاہئے کہ جماعت احمدیہ کا ہر بچہ ، ہر جوان، ہر بوڑھا، ہر مرد اور ہر عورت ایسے رنگ میں کام کرے کہ قیامت کے دن کہہ سکے اے خدا! ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا۔(۲) مجلس احرار کا مباہلہ کے متعلق ناپسندیدہ رویہ حق کو باطل سے ممتاز کرنے کے لئے قرآن کریم نے آخری طریق فیصلہ مباہلہ کو قرار دیا ہے۔جب حق کے مخالفوں پر اتمام حجت قائم ہو جائے مگر پھر بھی وہ جانتے بوجھتے ہوئے انکار پر مصر رہیں اور جھوٹے الزامات لگا کر لوگوں کی آنکھوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کریں تو مباہلہ