انوارالعلوم (جلد 14) — Page 320
انوار العلوم جلد ۱۴ فضائل القرآن (۶) انبیاء کی پیشگوئیوں میں بھی غرض بعض لوگ استعارہ کے اس طرز پر معنی یائے جا۔کرتے ہیں کہ اس کو حقیقت بنا لیتے ہیں اور پھر استعارات ہیں اس کا کچھ کا کچھ مفہوم ہو جاتا ہے۔اور الہامی کتابوں میں تو بالخصوص بہت مشکل پیش آتی ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی کتاب ہے اس کی کسی آیت کے دوسرے معنی ہم نہیں کرنے دیں گے۔اسی طرح نبیوں کی پیشگوئیوں میں استعارات پائے جاتے ہیں بلکہ ہر انسان روزانہ استعارے استعمال کرتا ہے مگر نبیوں کے کلام میں جب کوئی استعارہ آجائے گا تو لوگ کہیں گے کہ ہم اس کے کوئی اور معنی نہیں کرنے دیں گے ور نہ یہ ثابت ہوگا کہ نَعُوذُ بِاللہ نبی بھی جھوٹ بولتے ہیں۔بلکہ خدا اور اُس کے انبیاء کا کلام تو ا لگ رہا لوگ بزرگوں کے کلام میں بھی انتہا درجہ کی سختی سے کام لیتے ہیں اور اُن کے استعارات کو سمجھنے کی بجائے حقیقت قرار دیتے ہیں۔ایک لطیفہ ہمارے شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے ”سلک مروارید‘ نام سے ایک ناول لکھا ہے جس میں قصہ کے طور پر ایک عورت کا ذکر کیا ہے جو بڑی بڑی بحثیں کرتی اور مولویوں کا ناطقہ بند کر دیتی تھی۔ہماری کا ٹھگڑھ کی جماعت کے ایک دوست تھے انہوں نے یہ کتاب پڑھی تو ایک دفعہ جب کہ جلسہ سالانہ کے ایام تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام یا حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کا زمانہ تھا، دوستوں نے اُن سے پوچھا کہ کیوں بھئی ! جلسہ پر چلو گے؟ انہوں نے کہا اب کے تو کہیں اور جانے کا ارادہ ہے۔انہوں نے پوچھا کہاں جاؤ گے؟ تو پہلے تو انہوں نے نہ بتایا مگر آخر اصرار پر کہا کہ اس دفعہ میرا ارادہ سہارنپور جانے کا ہے کیونکہ وہاں ایک بڑی بزرگ اور عاملہ عورت رہتی ہیں جن کا ذکر سلک مروارید میں ہے اُن کی زیارت کا شوق ہے۔( شیخ یعقوب علی صاحب نے ناول میں لکھا تھا کہ وہ سہارنپور کی ہیں ) انہوں نے کہا۔نیک بخت! وہ تو شیخ صاحب نے ایک ناول لکھا ہے جس میں فرضی طور پر سہارنپور کی ایک عورت کا ذکر کیا ہے یہ تو نہیں کہ سہارنپور میں واقعہ میں کوئی ایسی عورت رہتی ہے۔وہ کہنے لگا۔اچھا تم شیخ یعقوب علی صاحب کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی ہیں جھوٹا سمجھتے ہو۔وہ کہنے لگے کہ اس میں جھوٹا سمجھنے کی کیا بات ہے وہ تو ایک قصہ ہے اور قصوں میں بات اسی طرح بیان کی جاتی ہے۔وہ دوست کہتے ہیں کہ پہلے تو اُسے ہماری بات پر یقین نہ آیا مگر جب ہم نے بار بارا سے یقین دلایا تو کہنے لگا۔اچھا! یہ بات ہے؟ مجھے قادیان