انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 309 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 309

انوارالعلوم جلد ۱۴ مستورات سے خطاب یہ سب تکلیفیں اُٹھاتی ہو۔اگر یہ تین دن تین سو ساٹھ دن کیلئے پیج بن کر غلہ کا کام نہیں دیتے تو بہت افسوس کا مقام ہے۔اور اگر واقعی تم اِن تین دنوں میں معرفت کا بیج لیکر تین سو ساٹھ دن میں ہوتی ہو تو خدا کی نصرت اور مدد تم کو مل گئی۔جب خدا کی نصرت اور مددمل گئی تو سب کچھ مل گیا۔تو پھر جو تکلیفیں تم اُٹھا کر آتی ہو تکلیفیں نہیں بلکہ آرام ہیں ، دال نہیں کھاتی ہو بلکہ سونا کھاتی ہو، تم کسیر پر نہیں سوتیں بلکہ گدیلوں پر سوتی ہو، تم اعلی ریلوں پر سفر کرتی ہو لیکن یہ سب اسی حالت میں ہوسکتا ہے جب کچھ فائدہ اُٹھاؤ۔دیکھو ایک ہی چیز ہوتی ہے ایک اس سے فائدہ اُٹھاتا ہے اور ایک نقصان۔مثلاً ایک سالن ہوتا ہے ایک کھا کر اُس سے طاقت حاصل کرتا ہے اور دوسرا اُسی سالن کو کھا کر پیٹ پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے۔دیکھو وہی انگور اور امرود جو دل اور دماغ کو راحت دیتے ہیں ایک کے اندر خون بن جاتے ہیں اور دوسرے کے اندر ہیضہ کے جراثیم۔دیکھو ایک گھاس ہے بکری کھاتی ہے دودھ دیتی ہے وہی گھاس بکرا کھاتا ہے ، بھینسا کھاتا ہے، بیل کھاتا ہے، وہی گھاس پیشاب اور گوبر بن کر خارج ہو جاتی ہے۔بیشک قرآن اعلیٰ ہے مگر جیسی تمہارے اندر مشین ہوگی ویسا ہی تمہارے اندر کام کرے گی۔دیکھو جیسا بکری اور بکرا ایک ہی گھاس کھاتے ہیں ایک کے اندر دودھ کی مشین ہے وہی گھاس دودھ بن جاتا ہے دوسرے کے اندر صرف پاخانہ کی مشین ہے وہ پاخانہ بن کر خارج ہو جاتا ہے۔پس اگر تمہارے دل کے اندر نیکی اور تقویٰ ہے تو تمہارے اندر روحانی دودھ بن جائے گا اور جس سے تم دنیا کی مائیں بن جاؤ گی۔اور اگر تم میں نیکی اور تقویٰ نہیں تو یہ اعلیٰ سے اعلی تعلیم پاخانہ بن کر نکل جائے گی جس سے تم بھی بھا گوگی اور لوگ بھی۔پس اپنے اندر خدا کی محبت پیدا کرو تم میں کتنی ہیں جن کو خدا سے محبت ، بچوں اور خاوندوں کی محبت سے زیادہ ہے؟ ایمان سے بتاؤ اگر تمہارے بچے قربانی کیلئے بلائے جائیں تو تم خوشی سے پیش کرو گی؟ دیکھو خنساء ایک عورت تھیں وہ بہت مال دار تھیں۔اُن کے خاوند نے اُن کی تمام دولت جُوئے میں برباد کر دی اور وہ بار بار اپنے بھائیوں سے بہت دولت لائیں اور اُن کے خاوند نے برباد کر دی اور خاوند جوانی میں مر گیا۔اُن کے چارلڑ کے تھے اُن کو پالا ، بڑھاپے میں اسلام لائیں ، ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک لڑائی ہوئی سب سپاہی قسم کھا کر گئے کہ فتح لے کر آئیں گے یا وہیں مرکر ڈھیر ہو جائیں گے،خنسا تو نے اپنے چاروں بیٹوں کو بلا کر کہا اور اُن کو اپنے احسان یاد دلائے کہ دیکھو میں جوانی میں بیوہ ہوئی تمہارا باپ جواری تھا اور میری تمام دولت لگا چکا تھا اور میں نے محنت کر کے تمہیں پالا تھا آج