انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 288 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 288

انوار العلوم جلد ۱۴ حکومت برطانیہ کا تازہ انقلاب اور الفضل عمل کرنے کو تیار تھے لیکن ان کے مخالفوں کا یہ اصرار تھا کہ یہ قانون دکھاوے کیلئے ہے، عمل کرنے کیلئے نہیں۔قانون طلاق کی اجازت دیتا ہے مگر مذہب نہیں۔بادشاہ چونکہ مسیحیت کے گلی طور پر یا جزوی طور پر قائل نہ رہے تھے انہوں نے قانون پر زور دیا جو اُن کی ضمیر کی آواز کی تصدیق کرتا تھا اور آخر ملک کو فساد سے بچانے کیلئے تخت سے دست برداری دے دی۔بعض احباب جو ایک حد تک واقعات کی تہہ کو پہنچے ہیں ، ان حالات کو دیکھتے ہوئے کہتے ہیں۔زندہ باد ایڈورڈ۔یہ بھی درست ہو گا۔مگر میں تو ان حالات کے محرکات کو دیکھتے ہوئے یہی کہتا ہوں۔محمد زنده باد! زنده باد محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) DUKE GRAND خاکسار میرزا محمود احمد ۲۰ دسمبر ۱۹۳۶ء ( الفضل ۲۲ دسمبر ۱۹۳۶ء) کے مسلم کتاب الفتن باب فى فتح قسطنطنية وخروج الدجال ونزول عیسی ابن مریم