انوارالعلوم (جلد 14) — Page 158
منتظمین جلسہ سالانہ کو ہدایات انوار العلوم جلد ۱۴ لجنہ اماء اللہ بھی اس سلسلہ میں کام کر سکتی ہے اور میں اسے توجہ دلاتا ہوں کہ وہ یہ کام کرے۔اسی طرح مدرسوں کے افسر طالب علموں کی آواز کو اونچا کرنے کی کوشش کریں یا پھر دوسرا طریق یہ ہے کہ آلہ نشر الصوت لگا دیا جائے۔لیکن میرے نزدیک آلہ نشر الصوت چونکہ ہر جگہ نہیں لے جایا جا سکتا اس لئے آواز میں اونچی کرنا بہر حال ضروری ہے اور بالکل ممکن ہے اگر اس طرف توجہ کی جائے تو آلہ نشر الصوت لگانے کی ضرورت ہی نہ پیش آئے۔دعوت و تبلیغ کے ناظر صاحب نے اس بات پر بہت خوشنودی کا اظہار کیا ہے کہ نیشنل لیگ کی والنٹیر زکور نے جلسہ سالانہ کے ایام میں بہت اچھا کام کیا میں انہیں توجہ دلاتا ہوں کہ اگر کور نے اچھا کام کیا ہے اور واقعہ میں اچھا کام کیا ہے تو بہت سے مبلغ جو آج کل یہاں فارغ بیٹھے ہیں ، انہیں کور کے افسروں کے ماتحت رکھ دیا جائے اور ان کی ٹریننگ کی جائے تاکہ باہر جا کر وہ مختلف مقامات کی کوروں کی نگرانی کر سکیں۔مبلغ سرکاری ملازم نہیں کہ وہ نیشنل لیگ کی کور میں شامل نہ ہو سکتے ہوں اور اگر وہ شامل نہ ہوں تو اس کے صرف یہ معنی ہونگے کہ وہ قومی کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے۔اگر مبلغ خود بخود کو ر میں شامل نہ ہوں تو انہیں بچہ سمجھ کر تھوڑ اسا ان پر جبر کر لیا جائے اور انہیں ٹریننگ دینے کیلئے کور میں شامل کیا جائے۔کور کے افسروں کا فرض ہے کہ وہ با قاعدہ انہیں کام سکھلائیں یہاں تک کہ ان میں یہ رُوح پیدا ہو جائے کہ وہ استقلال، پھرتی اور جلدی سے کام کر سکیں اور باہر کی کوروں کی نگرانی کر سکیں۔رپورٹ میں جلسہ سالانہ کی کارروائی کی اشاعت کے کام کی بھی کچھ تفصیل بیان کی گئی ہے میں چونکہ اخبارات کا مطالعہ کرتا رہتا ہوں، اس لئے جہاں تک مجھے معلوم ہے صرف سٹیٹسمین نے ہمارے جلسہ کی کارروائی کا ذکر کیا ہے اس کے علاوہ اور کسی اخبار نے ذکر نہیں کیا۔پس میں نہیں سمجھ سکتا اس سلسلہ میں کونسا خاص کارنامہ سرانجام دیا گیا ہے اس کے مقابلہ میں غیر مبائعین کے جلسہ کی رپورٹیں اخبارات میں ہمیشہ شائع ہوتی رہتی ہیں۔مثل مشہور ہے۔ڈھائی بوٹیاں تے فتو باغبان وہی حالت ان کی ہے۔مگر ان کے جلسہ کے حالات تو اخبارات میں چھپتے رہتے ہیں لیکن ہمارے جلسہ کی کارروائی جس میں اتنی کثیر تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں ، سوائے سٹیٹسمین کے اور کسی اخبار میں شائع نہیں ہوئی اور جہاں تک میں نے دیکھا ہے اس میں بھی صرف پروگرام چھپا ہے، جلسہ کی کارروائی نہیں چھپی۔اور اگر کچھ کارروائی شائع بھی ہوئی ہو تو وہ ہمارے منتظمین کی طرف منسوب نہیں ہوسکتی کیونکہ سٹیٹسمین“