انوارالعلوم (جلد 14) — Page 101
انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت کتاب شائع کرے اور جب چھپ جائے تو کہدے نہ یہ میری کتاب ہے اور نہ میں نے لکھی بلکہ سہو کا تب ہے۔جہاں اتنے بڑے بڑے سہو ہو سکتے ہوں وہاں ہمارے لئے سخت احتیاط کی ضرورت تھی۔تا اگر وہ کسی وقت اپنی منظور کردہ شرائط سے انکار کریں تو ہم ان کے سامنے ان کا تحریری کا غذ تو پیش کر سکیں۔گو ممکن ہے اپنی تحریر کے متعلق بھی وہ یہ کہدیں کہ ہمیں اُس وقت دورہ جنوں ہو گیا تھا۔مگر بہر حال چونکہ اخبار کے بیان کے متعلق سہو کا تب کا عذر پیش ہونے کا ہر وقت ان کی طرف سے خطرہ تھا جیسا کہ حال کے ایک واقعہ نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔اس لئے ضروری تھا کہ ان سے تحریر کی جاتی، مگر انہوں نے تحریر نہیں دی اور نہ مباہلہ کیلئے تصفیہ شرائط کیا۔لیکن آج بھی مجھے ایک اشتہار ملا ہے جس پر لکھا ہے۔خلیفہ قادیان کا مباہلہ سے شرمناک فرار“ حالانکہ میرا چیلنج اب تک موجود ہے کہ اگر مباہلہ کرنا ہے تو لا ہور یا گورداسپور میں کر لو۔اور اگر وہ اس کیلئے تیار نہیں تو وہ یا تو یہ کہہ دیں کہ ہمارا خدا قادیان میں ہے لاہور میں نہیں اور اُس کی حکومت قادیان میں تو ہے لیکن باہر اس کی حکومت نہیں۔اور یا پھر یہ ثابت کر دیں کہ شریعت کی رُو سے قادیان کے باہر مباہلہ ہو ہی نہیں سکتا اور رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر مباہلہ کرنا ہو تو قادیان میں کرو باہر نہ کرو۔اور اگر وہ کہہ دیں کہ ہمارا خدا لا ہور میں نہیں، صرف قادیان میں ہے تو اس صورت میں ماننا پڑے گا کہ ان کا خدا ان کی روٹیاں ہیں جو انہیں قادیان کے نام پر مسلمانوں کو اُکسا کر اور انہیں فتنہ و فساد پر آمادہ کر کے زیادہ عمدگی سے مل سکتی ہیں ورنہ وجہ کیا ہے کہ جب میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ آؤ شرائط طے کر کے مباہلہ کر لو تو وہ اس طرف نہیں آتے اور یہ شور مچائے چلے جاتے ہیں کہ میں نے مباہلہ سے فرار اختیار کیا۔مگر میں یقین رکھتا ہوں کہ ایسے دس میں فرار جب ہمارے دنیا پر ظاہر ہو جائیں گے تو اس کے ساتھ ہی احرار کی جماعت کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ایک عقلمند یورپین مصنف کا قول ہے کہ ساری دنیا کو تم کچھ مدت کیلئے دھوکا دے سکتے ہو اور کچھ لوگوں کو تم ہمیشہ کیلئے دھوکا دے سکتے ہو مگر تم ساری دنیا کو ہمیشہ کیلئے دھوکا نہیں دے سکتے۔پس صداقت آخر دنیا پر واضح ہوگی اور یہ فرا ر احرار کیلئے ایسی مصیبت بن جائیں گے جن سے نکلنا ان کیلئے مشکل ہوگا۔میں پھر اس موقع پر اعلان کرتا ہوں کہ میرے آخری اعلان میں