انوارالعلوم (جلد 14) — Page 87
انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مباہلہ کے چیلنج کے مقابلہ میں احرار کی قبیح حرکات تحریک جدید کی اہمیت اور وہ بنیادی اصول جو اس تحریک کے اندر کام کر رہے ہیں تقریر فرموده ۲۶ - دسمبر ۱۹۳۵ء بر موقع جلسہ سالا نہ قادیان ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ توبہ کا ساتواں رکوع پڑھا اور پھر فرمایا:۔رمضان کا آخری عشرہ ہونے کی وجہ سے قدرتی طور پر وہ طاقت جو گلے میں شروع رمضان میں ہو سکتی ہے آج کل نہیں ہو سکتی اور اس لئے شاید بغیر لاؤڈ سپیکر کے میرے لئے یہ مشکل ہوتا کہ میں تمام دوستوں تک اپنی آواز پہنچا سکوں لیکن اللہ تعالیٰ نے اس اشاعت کے زمانہ میں یہ نئی نعمت جو ہمارے لئے پیدا کر دی ہے میں امید کرتا ہوں کہ اس کے ذریعہ با وجود اس بات کے کہ میری آواز بہت بھرائی ہوئی ہے پھر بھی تمام دوستوں تک پہنچ جائے گی۔سب سے پہلے تو میں چند دوستوں کی طرف سے اس موقع پر جو پیغامات آئے ہیں اور جن میں انہوں نے آپ لوگوں کو یہاں آنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہا اور دعا کی درخواست کی ہے سنائے دیتا ہوں۔شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کا حیدر آباد سے پیغام آیا ہے، سیٹھ اسماعیل صاحب آدم کا بمبئی سے پیغام آیا ہے، نیروبی سے بہت سے دوستوں نے جماعت کے دوستوں کو یہاں آنے پر مبارکباد دی اور اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتے ہوئے دعا کی درخواست کی ہے۔ان کے نام یہ ہیں۔سید محمود اللہ شاہ صاحب عبد الرحمن صاحب محمد اشرف صاحب، بشیر احمد صاحب ڈاکٹر عمر دین صاحب، چودھری نثار محمد صاحب، شیر محمد صاحب، عثمان یعقوب صاحب