انوارالعلوم (جلد 14) — Page 72
انوار العلوم جلد ۱۴ زنده خدا کا زنده نشان آپ فرماتے ہیں:۔ایک مقام پر میں کھڑا ہوں تو ایک شخص آ کر چیل کی طرح جھپٹا مار کر میرے سر سے ٹوپی لے گیا۔پھر دوسری بار حملہ کر کے آیا کہ میرا عمامہ لے جاوے مگر میں اپنے دل میں مطمئن ہوں کہ یہ نہیں لے جا سکتا۔اتنے میں ایک نحیف الوجود شخص نے اسے پکڑ لیا۔مگر میرا قلب شہادت دیتا تھا کہ یہ شخص دل کا صاف نہیں ہے۔اتنے میں ایک اور شخص آ گیا جو قادیان کا رہنے والا تھا اس نے بھی اسے پکڑ لیا۔میں جانتا تھا کہ موخر الذکر ایک مومن متقی ہے۔پھر اسے عدالت میں لے گئے تو حاکم نے اُسے جاتے ہی ۴ یا ۶ یا 9 ماہ کی قید کا حکم دے دیا۔۲ اے دوستو! یہ کتنا بڑا نشان ہے۔اس کشف سے ظاہر ہے کہ ایک شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر دو حملے کرے گا۔پہلے حملہ میں وہ کامیاب ہو جائے گا اور ٹوپی لے جائے گا۔دوسرے حملہ میں وہ عمامہ لے جانا چاہے گا لیکن اس میں وہ کامیاب نہ ہوگا۔اور پہلے اسے ایک غیر مومن دبلا پتلا شخص پکڑنا چاہے گا مگر اس کی نیت پکڑنے کی نہ ہو گی۔مگر پھر قادیان کا ایک شخص جو مومن متقی ہو گا اسے پکڑے گا۔اس کے بعد وہ دوسری دفعہ حملہ کر کے آنے والا شخص عدالت میں لے جایا جائے گا اور وہاں جاتے ہی اسے ۴ یا ۶ یا 9 ماہ کی قید کی سزا دے دی جائے گی۔ٹوپی اور عمامہ کی تعبیر آداب ہم دیکھیں ک تعبیر کی کتابوں میں ٹوپی اور عمامہ کی کیا تعبیر ہے تا کہ خواب کا مضمون ہمارے لئے اور بھی واضح ہو جائے۔پہلے ہم ٹوپی کو لیتے ہیں۔ٹوپی کی تعبیر حضرت محمد بن سیرین جو ایک اعلیٰ درجہ کے تابعی اور رسول کریم ﷺ کے مقرب صحابی حضرت ابو ہریرہ کے داماد تھے لکھتے ہیں۔وَضْعُهَا عَلَى الرَّأْس۔قُوَّةٌ لِرَئِيسِهِ وَنَزَعُهَا مُفَارَقَةٌ لِرَئِيسِه یعنی ٹوپی کی تعبیروں میں سے ایک تعبیر یہ ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے ٹوپی سر پر رکھی ہے تو اس کے حاکم کو قوت و طاقت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے سر پر سے ٹوپی اتار لی ہے تو حاکم وقت سے اس کی علیحدگی ہو جائے گی۔پھر لکھتے ہیں:۔وَإِنْ نَزَعَهَا عَنْ رَأْسِهِ شَابٌ مَجْهُولٌ اَوْ سُلْطَانٌ مَجْهُولٌ فَهُوَ مَوْتُ رَئِيسِهِ وَفِرَاقٌ مَا بَيْنَهُمَا بِمَوْتِ اَوْحَيَاةٍ -