انوارالعلوم (جلد 13) — Page 70
انوار العلوم جلد ۱۳ برادرانِ کشمیر کے نام سلسلہ چہارم کے دو مکتوب دلیرانہ اقرار کریں اور اگر آپ کی غلطی نہیں تو جرات سے اپنی بات پر قائم رہیں۔کچھ دن آپ کو تکلیف ہوگی پھر آپ ہی کی فتح ہوگی۔دوسری بات میں یہ کہتا ہوں کہ اگر جیسا کہ آپ میں سے غداروں نے کہا ہے کہ میں نے کشمیر کمیٹی کا صدر بن کر احمدیت کی اشاعت کا فائدہ اُٹھایا ہے، یہ درست ہے اور اگر در دصاحب، شیخ بشیر احمد صاحب، مولوی محمد احمد صاحب، چوہدری عزیز احمد صاحب، چوہدری یوسف خاں صاحب، چوہدری عصمت اللہ صاحب، قاضی عبدالحمید صاحب پلیڈران اور چوہدری اسد اللہ خاں صاحب بیرسٹر احمدیت ہی کی تبلیغ کیا کرتے تھے تو پھر آپ کو چاہئے کہ اپنے مذہب کو بچائیں اور ایسے لوگوں کی صحبت سے احتراز کریں اور اگر فی الواقعہ یہ وکلا ء آپ سے رقمیں وصول کیا کرتے تھے تو پھر بھی آپ کا فرض ہے کہ ہمارے اس جھوٹے دعوی کو کہ یہ لوگ مفت کام کرتے تھے ، دنیا پر ظاہر کریں لیکن اگر اس کے برخلاف کشمیر کمیٹی کے کارکن کی حیثیت میں یہ لوگ صرف آپ کا کام کرتے رہے ہیں اور وکلاء نے سوائے اس کے کہ نفلوں وغیرہ کیلئے یا آپ کے کام پر جانے کی غرض سے آپ میں سے بعض سے کرایہ وصول کیا ہو اپنی ذات کیلئے آپ لوگوں سے کوئی رقم وصول نہیں کی، تو پھر شرافت اور دیانت اس امر کا مطالبہ کرتی ہے کہ آپ لوگ اس امر کا اعلان تمام اسلامی پریس میں کرائیں کہ ان وکلاء پر خطرناک جھوٹ بولا گیا ہے اور ساتھ ہی ان غداروں کو اپنی لیڈری سے علیحدہ کریں۔غرض اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ دو کشتیوں میں پیر نہیں رکھ سکتے۔آپ کو دلیری سے ایک بات اختیار کرنی پڑے گئی اور نہ غدار لوگ آپ میں رہ کر آپ کی جڑھیں کھوکھلی کر دیں گے۔جو لوگ اپنی گرفتاری کے ایام میں ہاتھ جوڑ جوڑ کر ہمارے وکلا ء کو کہتے تھے کہ ایک دفعہ ہمیں پچھڑ وادیں، پھر دیکھیں کہ ہم کس طرح کشمیر کمیٹی کی تائید کرتے ہیں اور باہر آ کر انہوں نے ایسے جھوٹ ان وکلاء پر بولے ہیں ، ان سے آپ کو کیا امید ہو سکتی ہے؟ غرضیکہ میں اِنشَاءَ اللہ آپ لوگوں کی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا اور میں نے کام شروع بھی کر دیا ہے لیکن آپ لوگوں کو بھی دیانت داری سے ایک فیصلہ کر لینا چاہئے تا کہ آپ کے کام میں برکت ہو اور میری کوششیں بھی کوئی نیک نتیجہ پیدا کریں۔یہ مت خیال کریں کہ اب آپ کا وارث رہ گئے ہیں۔اب بھی آپ کامیاب ہو سکتے ہیں اور اِنشَاءَ اللہ اگر آپ صحیح رویہ اختیار کریں تو کامیاب ہونگے۔لیکن اگر آپ یہ چاہیں کہ بغیر صحیح رویہ اختیار کرنے کے آپ