انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 450

450 انوار العلوم جلد ۱۳ جماعت احمد یہا کناف عالم تک پھیل کر رہے گی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جماعت احمد یا کناف عائم تک پھیل کر رہے گی فرموده ۲۵ مارچ ۱۹۳۵ء بمقام گورداسپور ) تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔قرآن کریم میں مسیح موعود کے متعلق جو خبر دی گئی ہے بلکہ زیادہ صحیح یہ ہوگا کہ میں کہوں مسیح موعود کی جماعت کے متعلق جو خبر دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ گزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْنَهُ فَاذَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ ہے وہ جماعت اس سبزے کی طرح ہوگی جو زمین میں سے نکلتا ہے اور نہایت ہی کمزور اور نا طاقت ہوتا ہے جدھر سے بھی ہوا چلے گئی اس سے وہ جھک جائے گا یعنی ان کی کمزوری ایسی ہوگی کہ جدھر سے بھی مخالفت کی ہوا آ جائے ان بے چاروں کو جھکنا پڑے گا۔اس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی ایام مسیح موعود میں جماعت احمد یہ دنیا کی اور قوموں کے مقابلہ میں ایسی ہو گی جیسے بتیس دانتوں میں زبان ہوتی ہے۔چھوٹا سا پودا جب اس کی کونپل زمین سے نکلتی ہے چاہے وہ گیہوں کا پودا ہو یا آم کا یا بڑ کا پودا ہو جس نے بعد میں ایک عظیم الشان درخت بننا ہوتا ہے اتنا نازک اور اتنا نرم ہوتا ہے کہ ہوا کا جب ایک معمولی سا جھونکا بھی آتا ہے تو اس سے وہ جھک جاتا ہے۔دائیں طرف سے ہوا چلے تو بائیں طرف جھک جاتا ہے بائیں طرف سے ہوا چلے تو دائیں طرف جھک جاتا ہے۔اگر اس میں طاقت ہوتی ہے تو صرف اتنی کہ وہ اپنی جڑا نہیں کھوتا اور نہ اس کا سر چاروں طرف جُھکا چلا جاتا ہے۔اپنی خواہش اس کی یہی ہوتی ہے کہ میں بڑھوں اور مضبوط بنوں مگر اردگرد کے حوادثات کبھی اسے ادھر جُھکا دیتے ہیں کبھی اُدھر۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مسیح موعود کا جو لگا ہوا پورا ہو گا دنیا اسے جُھکا تو سکے گی یہ تو سنتِ الہی کے مطابق ایک کام ہو گا کہ اس پر حوادثات آئیں، دائیں طرف کی ہوائیں بھی اسے جھکا لیں گی اور بائیں طرف کی