انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 364 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 364

364 انوار العلوم جلد ۱۳ بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد مسلمان کی ، ان عارضی محرکات سے ہم آزاد ہیں۔یہ لڑائیاں تو ختم ہو جاتی ہیں اور ساتھ ہی جوش بھی ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور عمل ختم ہو جاتا ہے۔ہمارا محرک تو محبت الہی ہے جو کسی عارضی تغیر سے متأثر نہیں، یہ عشق کسی وقت میں بیکار بیٹھنے نہیں دیتا اس لئے ہمارا مقام ہر وقت آگے ہے ہماری رفتار ہر وقت تیز ہے بڑا کام ہمارے سامنے ہے لیکن ایک بڑی بھٹی بھی ہمارے دلوں میں جل رہی ہے جو ہر وقت بانی سلسلہ کی دور بینی اور حقیقت مینی پر شاہد ہے اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ عَلَى خَلِيفَتِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ وَ بَارِک وَسَلَّم - اے دوستو! ہزاروں گواہ بائی سلسلہ کی سچائی کے ہیں لیکن یہ تین گواہ میں نے آپ کے سامنے پیش کئے ہیں اور عقملند کیلئے تو اشارہ کافی ہوتا ہے۔پس آپ ان امور پر غور کریں اور جدھر خدا تعالیٰ کا ہاتھ اشارہ کر رہا ہے اُدھر چل پڑیں۔یہ عمر چند روزہ ہے اور اس دنیا کی نعمتیں زوال پذیر ہیں۔اُس جگہ اپنا گھر بنائیں جو فنا سے محفوظ ہے اور اُس یار سے اپنا دل لگا ئیں جس کی محبت ہر نقص سے پاک کر دینے والی ہے۔ایک عظیم الشان نعمت کا دروازہ آپ کے لئے کھولا گیا ہے اس دروازہ سے منہ موڑ کر دوسری طرف نہ جائیں کہ بَاطِنُهُ فِيْهِ الرَّحْمَةُ وَ ظَاهِرُهُ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ ﷺ کا ارشاد آپ کو اس سے روک رہا ہے۔میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر بیان کرتا ہوں کہ آپ کی ہمدردی نے مجھے اس پیغام پر مجبور کیا ہے اور کسی نفسانی خواہش کی وجہ سے نہیں بلکہ آپ کی ہمدردی کی وجہ سے میں نے یہ آواز اُٹھائی ہے۔پس ایک دردمند کی آواز سنیں اور ایک خیر خواہ کی بات پر کان دھر لیں کہ اس میں آپ کا بھلا ہوگا اور آپ کا دین اور دنیا دونوں اس سے سُدھر جائیں گے۔جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اسے قبول کریں اور اس راہ میں پیش آنے والی تکالیف کو عین راحت سمجھیں کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ میں مارے جاتے ہیں وہی ہمیشہ کی زندگی پاتے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ (مطبوعہ ۳۰ ستمبر ۱۹۳۴ء کو آپر یٹوسٹیم پرنٹنگ پریس وطن بلڈنگس لاہور ) المائدة: ۱۱۸۱۱۷