انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 259

انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۵۹ احمدیت کے اصول صوبہ پر قبضہ کیا تھا تو فرانس کی حکومت کو چاہئے تھا کہ کہتی آئیے پیرس پر بھی قبضہ کر لیجئے۔غرضیکہ حضرت مرزا صاحب کی تمام کتابیں اسلامی احکام کی حکمتوں سے بھری پڑی ہیں اور آپ نے اپنی جماعت کو تعلیم دی ہے کہ اسلام کو جبر کے رنگ میں پیش نہ کرو۔یہ ایسی چیز ہے کہ اگر اسے صحیح رنگ میں پیش کیا جائے تو ہر فطرت اسے تسلیم کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔خود مجھ سے کئی غیر مسلموں نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر سُن کر کہا کہ وہ اسے یاد کریں گے۔اسی طرح کئی عیسائی، ہند و مخفی طور پر نمازیں پڑھتے ہیں اگر چہ انہیں اظہار کی جرات نہیں۔تو یہ وہ اصول ہیں جو احمدیت کے ہیں۔یعنی زندہ خدا کو پیش کرنا اعمال میں پاکیزگی پیدا کرنا اور قرآن کو دیگر ادیان پر غالب کرنا اور لوگوں کو سکھانا۔مسلمانوں نے قرآن کریم کی مسلمانوں کی قرآن کریم سے بے توجہی طرف توجہ بالکل چھوڑ دی تھی لا ہور میں مجھ سے تین مولوی صاحبان ملنے آئے جن میں سے دور یو بند کے تعلیم یافتہ تھے۔بیٹھتے ہی ایک نے سوال کیا کہ آپ لاہور کیوں آئے ہیں۔میں نے کہا یہاں ایگریکلچرل نمائش تھی، اسے دیکھنے کا خیال تھا، بچے بھی دیکھنا چاہتے تھے، اس لئے آ گیا۔ایک نے پوچھا آپ کی تعلیم کتنی ہے۔میں نے کہا میں کسی مدرسہ کا باقاعدہ تعلیم یافتہ نہیں ہوں۔کہنے لگے آخر کچھ تو پڑھا ہوگا۔میں نے کہا قرآن پڑھا ہے۔پھر پوچھا انتہائی تعلیم کیا ہے۔میں نے کہا یہی ابتدائی اور یہی انتہائی ہے۔پھر سوال کیا کہ انگریزی پڑھی ہوگی۔میں نے کہا میں مدرسہ میں پڑھا کرتا تھا مگر شروع سے انٹرنس تک ہمیشہ فیل ہی ہوتا رہا۔کہنے لگے کہ انگریزی بھی نہیں پڑھی اور عربی بھی نہیں۔ایک فرمانے لگے پرائیویٹ طور پر تحصیل کی ہوگی۔میں نے کہا صرف قرآن کی۔وہ اس امر پر حیران تھے کہ میں نے سوائے قرآن کے اور کوئی تعلیم حاصل نہیں کی اور میں اس پر حیران ہورہا تھا کہ یہ بیچارے قرآن پڑھنے کو معمولی تعلیم سمجھتے ہیں حالانکہ سارے علوم اس کے اندر ہیں۔میں نے کسی کا لج میں تعلیم نہیں پائی اور سکول کی قرآن سب علوم کا جامع ہے تعلیم کی حالت کا ابھی میں نے ذکر کر دیا ہے۔لیکن میرا دعویٰ ہے کہ مجھے قرآن آتا ہے اور کوئی فلاسفر کوئی سائیکالوجسٹ، کوئی سائنس دان غرضیکہ کسی علم کا ماہر آئے اور اپنے علم کی رُو سے اسلام پر اعتراض کرے۔اگر اسی کے علم سے میں اس کا رڈ نہ کر دوں ! تو جھوٹا۔میں ہندوستان میں بھی سب جگہ گیا ہوں اور یورپ بھی گیا ہوں اور ہر قسم کے علوم جاننے والوں سے گفتگوئیں ہوئی ہیں۔جن میں بڑے بڑے فلسفہ دان، سائنس دان