انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 235 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 235

۲۳۵ انوار العلوم جلد ۱۳ اہم اور ضروری امور پس میں اعلان کرتا ہوں کہ اس کام کے لئے ہماری جماعت کے دوست خواہ جوان ہوں خواہ بوڑھے اپنے آپ کو پیش کریں جو سلوک کی منزل طے کرنے کیلئے تیار ہوں، جو اپنی غلطی پر زجر برداشت کرنے کے لئے بھی تیار ہوں اور جب انہیں بتایا جائے کہ تم میں یہ عیب ہے اُسے دور کرو تو وہ اس کو تسلیم کر لیں اور اس کی اصلاح کر لیں نہ کہ اس بات پر اڑ جائیں کہ ہم میں یہ عیب نہیں ہے۔پس ایسے لوگ اپنے آپ کو پیش کریں۔اس وقت نہیں بعد میں اپنے نام بھیج دیں۔میرا ارادہ ہے کہ اس کے متعلق چند قوانین بنا کر اس کام کو بغیر کسی لمبی تمہید کے شروع کر دیا جائے۔پھر بعد میں مکمل تنظیم خود بخود ہوتی جائے گی اور اُس وقت اسے نظارت تعلیم و تربیت کے سپر د کر دیا جائے گا۔سر دست میرا یہ بھی ارادہ ہے کہ اسے صرف تین سال کیلئے جاری کیا جائے تا کہ کوئی نئی بدعت اس سے نہ پیدا ہو۔میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے میں نے وقت کے اندر تقریر ختم کر لی ہے۔اب میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے گل بتایا تھا ہمارے سپرد بہت بڑا کام کیا گیا ہے مگر ہم میں سے بعض میں کمزوریاں ہیں ایسی کمزوریاں ہیں کہ آپس کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے خانہ خدا میں آنا چھوڑ دیتے ہیں، دینی کاموں میں سستی دکھاتے ہیں دین کیلئے قربانی کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔سب احباب مل کر دعا کریں آپ میرے لئے دعا کریں میں آپ لوگوں کیلئے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا فضل ہمیں حاصل ہو جائے اور ہم دنیا میں ایسا نمونہ پیش کریں کہ دنیا پکار اُٹھے یہ ہیں ابدل۔اب میں ہاتھ اُٹھا کر دعا کرتا ہوں۔ا تذکرہ صفحہ ۷۴۰۔ایڈریشن چہارم تذکرہ صفحہ ۵۴۷۔ایڈیشن چہارم الفضل ۴۲ ۷ ۱۱٬۹۴‘ ۱۴ جنوری ۱۹۳۴ء) الجامع الصغير للسيوطى الجزء الثاني صفحه ۷۴ مطبع الخيريه مصر ٥٣٠٢ بخارى كتاب الرقاق باب القَصْدِوَالْمُدَاوَمَة عَلَى القَتلِ مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۳۶ دار الفکر بیروت الحديد: ۱۷ ے تذکرہ صفحہ ۳۶۔ایڈیشن چہارم