انوارالعلوم (جلد 13) — Page 148
۱۴۸ انوار العلوم جلد ۱۳ رحمة للعالمين والے کا قرب حاصل کرے۔اس زمین کی اچھی نظر آنے والی اور بظاہر بُری نظر آنے والی سب اشیاء انسان کیلئے آزمائش ہیں۔پس مبارک ہے وہ جو ان سے فائدہ اٹھاتا ہے اور اپنے پیدا کرنے والے کا قرب حاصل کرتا ہے۔اس آواز کا بلند ہونا تھا کہ یوں معلوم ہوا گویا اس دنیا کے ذرہ ذرہ کے سر پر سے بوجھ اُتر گیا۔یہی جہان ایک جنت نظر آنے لگا اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اگلے جہان کی جنت اس جنت کا ایک تسلسل ہے اور کچھ بھی نہیں۔بہت سے لوگ جنہوں نے اس آواز کو سنا اپنی غلطیوں سے پشیمان ہو کر شرک و بدعت سے تو بہ کر کے اپنے پیدا کرنے والے کی طرف دوڑ پڑے۔پھر دنیا خدا کے جلال کا ظہور گاہ بن گئی۔پھر کسی کی تجلیاں اس میں نظر آنے لگ گئیں اور میں نے ایک آہ بھر کر کہا کہ یہ آواز ہماری زمین کیلئے بھی رحمت ثابت ہوئی۔انسانیت کیلئے رحمت جب میں نے تمام مخلوقات میں سے انسان کی عبادتوں کو دیکھا اور اس کی غلطیوں کے ساتھ اس کی توبہ پر نظر کی اور اس کی ناکامیوں کے ساتھ اس کی متواتر جد و جہد کا معائنہ کیا۔تو میرا دل خوشی سے اُچھل پڑا اور میں نے کہا اس خوبصورت دنیا میں ایسی اچھی مخلوق کیسی بھلی معلوم دیتی ہے، کس طرح دل کھینچتی ہے۔مگر جب میں اس سرور سے متکلیف ہو رہا تھا، یکدم میری نگہ چند لوگوں پر پڑی جنہوں نے سیاہ بجے پہن رکھے تھے، جن کی بڑی بڑی داڑھیاں اور موٹی موٹی تسبیجیں اور سنجیدہ شکلیں انہیں مذہبی علماء ثابت کر رہی تھیں، ان کے گرد ایک جمگھٹا تھا کثرت سے لوگ ان کی باتوں کو سنتے اور ان سے متاثر ہوتے تھے۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ دنیا کے اکثر لوگ ان کی توجہ کا شکار ہو چکے ہیں اور ہورہے ہیں۔ان کے چہروں سے علم کے آثار ظاہر تھے اور ان کی باتوں سے درد اور محبت کی بو آتی تھی۔انہوں نے لوگوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ اے بد بخت انسانو! تم کیوں خوش ہو؟ آخر کس امید پر تم جی رہے ہو؟ کیا تم کو اس جہنم کے گڑھے کی خبر نہیں جو تمہارے آباء نے تمہارے لئے تیار کر رکھا ہے وہ نہ بجھنے والی آگ جو گندھک سے بھڑک رہی ہے وہ تاریکی جس کے سامنے اس دنیا کی تاریکیاں روشنی معلوم ہوتی ہیں تمہارا انتظار کر رہی ہے۔پھر تم کیوں خوش ہو؟ تم کس منہ سے نجات کے طالب ہو اور تمہارا دل کس طرح اس کی تمنا کر سکتا ہے تم نہیں سمجھتے کہ پاک اور ناپاک کا جوڑ نہیں ؟ اور ماضی کا بدلنا کسی کے اختیار میں نہیں۔تم میں سے کون ہے جو کہے کہ وہ پاک ہے؟ اور خدا تعالیٰ سے ملنے کا مستحق ہے؟ اور تم میں سے کون ہے جو کہے کہ وہ پاک ہوسکتا ہے؟ کیونکہ شریعت پاک نہیں نا پاک کرتی ہے۔حکم فرمانبردار نہیں نافرمان بنا تا ہے۔کون