انوارالعلوم (جلد 13) — Page 124
انوار العلوم جلد ۱۳ ۱۲۴ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا آسمانی طاقتوں کو ایک اشارہ تھا۔ادھر آپ نے مٹھی پھینکی اور ادھر ایک تیز آندھی مسلمانوں کی پشت کی طرف سے چل پڑی اور اس کے ساتھ ریت اور کنکروں کا ایک طوفان اُٹھا جس نے کفار کی آنکھوں میں پڑ کر اُن کی نظر کو کمزور کر دیا اور اُن کے تیر بھی ہوا کی مخالفت کی وجہ سے مسلمانوں تک پہنچنے سے رُک گئے اور میدان کے درمیان میں ہی بے کار اور بے ضرر ہو کر گر نے لگے اور اسی ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح اور مکہ والوں کو شکست دی۔اسی واقعہ کا اس آیت میں ذکر ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تو نے کنکر پھینکے تھے تو درحقیقت تو نے نہیں پھینکے تھے بلکہ اللہ تعالیٰ نے پھینکے تھے کیونکہ ان کنکروں کے پھینکتے ہی عناصر میں ایک جوش پیدا ہوا اور وہ دشمن کو تباہ کرنے میں مسلمانوں کے ساتھ شریک ہو گئے۔اس آیت کو بطور الہام نازل کرنے کے یہ معنی تھے کہ ایک ایسا ہی واقعہ ہونے والا ہے جب کہ پھر ایک لشکر خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اپنے سے زیادہ طاقتو رلشکر کا مقابلہ کرے گا اور باوجود اپنی بے سروسامانی کے وہ تھوڑ اسالشکر اپنے سے بڑے لشکر پر فتح پا جائے گا۔اس الہام سے ظاہر ہے کہ جن دو فوجوں میں جنگ ہوگی، ان میں سے ایک فوج سلسلہ احمدیہ کی مخالفت کی وجہ سے عذاب کی مستحق قرار پا چکی ہوگی۔جس طرح مکہ والے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخالفت کی وجہ سے سزا کے مستحق قرار دئیے گئے تھے اور ان کے مقابل کا لشکر گو ہوگا تو کنکروں کی طرح ناکارہ لیکن اُس وقت ایسے کام پر مامور ہو گا جس سے اللہ تعالیٰ کے کلام کی تصدیق ہوتی ہوگی اور اُسے مسیح موعود علیہ السلام کی دعا بر پا کرے گی۔اب دیکھنا چاہئے کہ سوائے کا بل کی حکومت کے کوئی ایسی حکومت نہیں جس نے بحیثیت حکومت احمدیت پر مکہ والوں کی طرح قتل کے ذریعہ سے ظلم کیا ہو اور پھر اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بددعا کی ہو۔جیسا کہ صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بددعا کی ہے آپ فرماتے ہیں۔شاہزادہ عبداللطیف کے لئے جو شہادت مقدر تھی وہ ہو چکی۔اب ظالم کا پاداش باقی ہے انَّهُ مَنْ يَّاتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيْهَا وَلَا يَحُى یعنی جو خدا تعالیٰ کے سامنے مُجرم ہو کر پیش ہوتا ہے اُس کے لئے ایک ایسی جہنم مقدر ہے کہ وہ نہ اس میں زندہ رہے گا اور نہ مرے گا۔الفضل ۲۲ اکتوبر