انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 483 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 483

۴۸۳ راؤنڈٹیبل کانفرنس اور مسلمان ‏اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ- ھوالناصر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اور مسلمان آل مسلم پارٹیز کانفرنس کا فیصلہ گزشتہ سال آل مسلم پارٹیز کانفرنس نے ایک فیصلہ کیا تھا کہ اگر مسلمانوں کے حقوق کا حسب دلخواہ فیصلہ نہ ہو تو راؤنڈٹیبل کانفرنس کے مسلمان نمائندے سنٹرل گورنمنٹ کے اختیارات کے تصفیہ میں کوئی حصہ نہ لیں- اس وقت مجھے صحیح الفاظ یاد نہیں لیکن فیصلہ قریباً قریباً یہی تھا- گول میز کانفرنس کے مسلمان نمائندوں کا رویہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے موقع پر اس ہدایت پر عمل کرتے کرتے نہ معلوم مسلمانوں کو کیا ہوا کہ ایک وقت وہ اس ہدایت کے مفہوم کو پورا کرنے سے قریباً قاصر رہے- اس وقت کئی پر جوش ممبران لنڈن سے روانہ ہو چکے تھے لیکن جو باقی تھے میں انہیں بھی الزام نہیں دیتا- بالکل ممکن ہے کہ وہاں کے حالات ہی کچھ ایسے ہوں کہ مسلمان ممبروں کیلئے اس طریق عمل کے سوا کوئی اور راستہ ہی کھلا نہ رہا ہو لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم لوگ جو ہندوستان میں تھے ہمیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ مسلمان ممبر ایک اچھے موقع سے فائدہ اٹھانے سے چوک گئے ہیں- مجھے بعد میں اپنے انگلستان کے نمائندہ خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب امام مسجد لنڈن سے معلوم ہوا کہ سر آغا خان صاحب پر بھی یہی اثر تھا کہ مسلمانوں نے ایک قیمتی موقع کو ہاتھ سے کھو دیا ہے- مشاورتی کمیٹی میں مسلمانوں کی شرکت لنڈن میں تو جو کچھ ہوا سو ہوا‘ راؤنڈٹیبل کانفرنس کی ایک سب کمیٹی جو جناب