انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 471 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 471

۴۷۱ بناوے- ہماری جماعت کے کمزوروں کو مضبوط بناوے- ہماری جماعت کے بیماروں کو شفا دے- ہماری جماعت کے مقروضوں کو قرض سے سبکدوش کرے- جن میں ایمان کی کمزوری ہے ان کی اس کمزوری کو دور کرے- ہماری جماعت کے مبلغوں کی مدد اور تائید کرے خدا کے فرشتے ان کی حفاظت کریں- وہ اللہ کے محبوب بن جائیں- ان کے اعمال‘ ان کی زبانوں اور ان کی فکروں میں برکت دے- پھر اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے ہر فرد کو خواہ وہ کہیں ہو- اس جلسہ کی برکات میں شریک کرے- پھر ہندوؤں‘ سکھوں‘ عیسائیوں‘ دہریوں غرضیکہ سب کے قلوب کو کھول دے- تا کہ سب ابن آدم ہو کر بھائیوں کی طرح رہیں- پھر میں دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ جو باتیں انہوں نے جلسہ میں سنی ہیں ان پر عمل کریں- میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا- اور میں دوستوں سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ میرے لئے دعا کریں گے کہ خدا تعالیٰ مجھے اپنے فرائض کی ادائیگی کی توفیق دے اور جو ذمہداری اس نے مجھ پر رکھی ہے- اس میں مجھے سرخرو کرے- یہ بہت بڑا بوجھ ہے اور کوئی انسان بغیر اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے اسے اٹھا نہیں سکتا- اس کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے اور اس میں خطرات بھی زیادہ ہیں- اللہ تعالیٰ اپنا رحم فرمائے- تا کہ جب میں اس کے سامنے حاضر ہوں تو میں نے کیا کہنا ہے وہی خوشخبری دے کہ تو نے اپنا فرض ادا کر دیا- میں پھر دوستوں کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامل الایمان بنائے اور اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق دے- ہم ایسی جماعت بن جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو جائے- اور ہم اس سے راضی ہوں- آمین ۱؎ التوبہ :۶ ۲؎ البقرہ:۷۶ ۳؎ البقرہ:۷۷ ‏ ۴؎الفتح:۱۶ ۵؎ النساء :۱۶۵ ۶؎ البقرہ :۱۰۲ ۷؎ الفاتحہ :۲ *۷؎استثناء با ۳۴ آیت۵ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء ۸؎ خروج باب۳ آیت۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء ۹؎ Life of Mahomet by William Muir p۔560 published in London 1877 ‏ ۱۰؎النجم :۴‘۵