انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 198 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 198

۱۹۸ لئے سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ یا تو جدوجہد میں ہی اپنے آپ کو فنا کر دیں اور یا دائمی غلامی پر رضا مند ہو جائیں- مرزا محمود احمد پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی مہاراجہ صاحب کشمیر کو تار اطلاع موصول ہوئی ہے کہ مسٹر عبداللہ کو سرینگر میں گرفتار کر لیا گیا ہے حالانکہ صرف وہی ایسا آدمی تھا جس کے مشورے ریاست میں قیام امن کا موجب رہے ہیں- اور اس کی گرفتاری سے واضح ہوتا ہے کہ ریاستی حکام امن کے خواہشمند نہیں بلکہ بدامنی چاہتے ہیں- میں یورہائی نس سے آخری بار التماس کرتا ہوں کہ مہربانی فرما کر حکام کو اس تشدد اور سختی سے روک دیں- وگرنہ باوجود ہماری انتہائی کوشش کے مجھے خطرہ ہے کہ خواہ کتنے بھی آرڈیننس جاری کئے جائیں‘ امن قائم نہ ہو سکے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری ریاست پر ہوگی- مرزا محمود احمد پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی (الفضل ۳۱- جنوری ۱۹۳۲ء)