انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 164 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 164

۱۶۴ پھول آتا ہے- پس ان کانٹوں کو صبر سے برداشت کرو تا گلاب کا پھول آپ کو دیا جائے- اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو- اس خط کے مضمون کو جہاں تک ہو سکے اپنے دوستوں تک پہنچاؤ- حتی کہ کشمیر کا ہر مرد اور ہر عورت اور ہر بچہ اس کے مضمون سے آگاہ ہو جائے- میں انشاء اللہ جلد ہی تیسرا خط آپ لوگوں کو لکھوں گا- خدا کرے اس خط میں میں آپ لوگوں کو کوئی بشارت دے سکوں اور اس وقت تک آپ کے لیڈر آزاد ہو چکے ہوں- مرزا محمود احمد صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی (تاریخ احمدیت جلد۶ ضمیمہ نمبر۱ صفحہ۳ تا ۵ مطبوعہ ۱۹۶۵ء) (۴- اکتوبر ۱۹۳۱ء)