انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 136 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 136

۱۳۶ اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور احرار اسلام معزز جریدہ ‘’انقلاب’‘ میں ۲۳-تاریخ کو ایک مقالہ افتتاحیہ اوپر کے عنوان کے نیچے شائع ہوا ہے- اس میں ‘’انقلاب’‘ کی خدمات اسلام‘ کشمیر کے سوال کی اہمیت‘ آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور احرار اسلام کو مل کر کام کرنے کی نصیحت اور دونوں کے بعض معاونین کی ناگوار چھیڑ چھاڑ کا ذکر اور اس سے بچنے کی نصیحت ہے- ‘’انقلاب’‘ کی اسلامی خدمات ‘’انقلاب’‘ کی اسلامی خدمات کا تو میں سمجھتا ہوں کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا- جب مجھے’’انقلاب’‘ کی پالیسی سے اختلاف بلکہ اختلاف شدید بھی ہوا ہے تب بھی میرا دل اس امر کو محسوس کرتا رہا ہے کہ انقلاب کا عملہ اپنی رائے میں دیانتداری سے کام کر رہا ہے اور کوئی ناجائز مقصد اس کے پیش نہیں ہے- اور اس کی شہادت میرے احباب کا وسیع حلقہ دے سکتا ہے جو ہر فرقہ و جماعت سے تعلق رکھتا ہے اور ہر حصہ ملک میں پھیلا ہوا ہے- میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ‘’انقلاب’‘ کو اسی نیک نیتی سے آئندہ بھی قومی خدمت کی توفیق دے کہ اخبارات کا اصل مقصد ہی یہ ہوتا ہے- ہاں بدقسمتی سے ہمارا ملک ان چند مستثنیات میں سے ہے کہ جہاں اخبارات کی اکثریت ابھی تک اس معیار پر پوری نہیں اترتی اور قومی خدمت اخبارات کی امتیازی خوبی سمجھی جاتی ہے- آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور احرار کا مل کر کام کرنا مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور احرار کو مل کر کام کرنے کی نصیحت سے بھی مجھے کلی طور پر اتفاق ہے- اس میں کوئی شک نہیں کہ بِلاوجہ اختلاف ایک لعنت