انوارالعلوم (جلد 11) — Page 608
۶۰۸ فضائل القرآن(نمبر ۳) تعلیم بگڑنے سے محفوظ ہو۔اس میں نہ ملاوٹ ہو اور نہ ہو سکتی ہو۔پہلے بتایا گیا تھا کہ دوسری کتابوں میں ملاوٹ ہے لیکن قرآن کریم میں نہیں ہے۔گو جو کچھ بیان ہوا تھا وہ بھی اختصار سے ہوا تھا اور دلائل بھی ساتھ بیان ہو نے سے رہ گئے تھے۔مگر اب میں یہ بتاتا ہوں کہ قرآن ایسا محفوظ ہے کہ اس میں ملاوٹ ہو ہی نہیں سکتی۔ملاوٹ نہ ہو اور نہ ہو سکتی ہو میں بڑا فرق ہے۔قرآن کریم ہی وہ کتاب ہے جس میں ملاوٹ ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ :(۱)قرآن کریم کا دعویٰ ہے کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَإِنَّا لَہٗ لَحَافِظُونَ(الحجر:۱۰)یعنی ہم نے ہی اس ذکر کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ رہیں گے۔اب یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ جس چیز کی ہر وقت ایک قادر ہستی حفاظت کر رہی ہو وہ ٹوٹ نہیں سکتی۔پھر جس چیز کی حفاظت کا ذمہ غیر محدود طاقت والا لے اس میں کو ئی ملاوٹ بھی نہیں ہو سکتی۔لیکن یہ صرف دعویٰ ہے۔میں ابھی اسے دلیل کے طور پر پیش نہیں کر رہا۔اس دعویٰ میں بھی قرآن دوسری کتب سے افضل ہے کیونکہ کسی اور کتاب کا یہ دعویٰ بھی نہیں ہے کہ خدا اس کا محافظ ہے نہ انجیل کا نہ تورات کا نہ وید کا اور نہ کسی اور کتاب کا۔قرآن کریم نے اس دعویٰ کے ساتھ وجہ بھی بتائی ہے اور وہ یہ کہ (i) یہ کامل ذکر ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَإِنَّا لَہٗ لَحَافِظُوْنَہم نے اس کامل ذکر کو اتارا ہے اور کامل ذکر میں خرابی پیدا ہو نے سے چونکہ دنیا تباہ ہو تی ہے اس لئے ہم خود اس کے محافظ ہیں۔نئی چیز تب بنائی جاتی ہے جب پہلی سے اعلیٰ بنائی جائے۔لیکن قرآن چونکہ کامل ہے اس لئے اس کو توڑنے کی ضرورت ہی نہیں ہو سکتی۔(ii)دوسری وجہ یہ بیان کی کہ ہم نے خود قرآن کو کمال عطا کیا ہے۔اور جب ہم نے خود اس کو کمال دیا ہے تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ ہم اپنے دیئے ہوئے کمال کو ضائع ہو نے دیں۔حفاظت قرآن کے ذرائع پھر وہ ذریعہ جو اس کے محفوظ رکھنے کا ہے وہ بھی بتایا۔سورۃ حجرمیں جب فرمایاکہ تِلْکَ آیَاتُ الْکِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِیْنٍ۶۸ یہ کامل کتاب کی آیات ہیں ایسی کتاب کی جو مبین ہے یعنی تمام حقائق کو ظاہر کرنے والی ہے۔تو چونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن کے متعلق یہ فرمایا تھا یہ کامل کتاب ہے اور اس سے یہ مفہوم نکلتا تھا کہ یہ محفوظ رہے گی اس لئے کفار نے اعتراض کیا کہ لَوْ مَا تَأْتِیْنَا بِالْمَلٓائِکَۃِ إِنْ کُنْتَ مِنَ الصَّادِقِیْنَ۶۹ اگر یہ کتاب محفوظ رکھی جائے گی تو پھر اس کے محفوظ رکھنے کے