انوارالعلوم (جلد 11) — Page 19
۱۹ سے ناراض ہو جاتے ہیں اسی طرح خدا بھی تم سے ناراض ہے مگر میں ان کا یہ جواب دوں گا کہ میں تو گنده سہی مگر تم میں سے کوئی بھی نظر نہیں آتا جس کا ہاتھ خدا پکڑ تا ہو اور اس کو گمراہی و ضلالت کے گڑھے سے بچاتا ہو۔عیسائیوں میں سے کوئی تو ہو جو خدا سے تعلق رکھتا ہو اور خدا اس سے تعلق رکھتا ہو۔جب میں نے اس کتاب کا یہ مقام پڑھا تو مجھے وجد آگیا کہ یہ فطرت انسانی بول رہی ہے۔میں نے کہا بے شک اس کی تسلی عیسائیت نہیں کر سکتی مگر اسلام کر سکتا ہے۔قرآن کریم میں خدا تعالی فرماتا ہے والذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا ۲ لیکن وہ لوگ جو ہمارے بارے میں کوشش کرتے ہیں ہم انہیں اپنی راہیں دکھا دیتے ہیں۔موجودہ زمانہ میں فرقوں کی کثرت کا یہ حال ہے کہ ان کا گننا بھی آسان نہیں۔اس حالت میں ایک طالب حق کے لئے سوائے اس کے اور کوئی راہ نہیں کہ وہ خدا کے حضور جھکے اور صحیح راستہ معلوم کرے۔ایک صوفی کا واقعہ لکھا ہے کہ اس کے پاس ایک طالب علم تھا۔کچھ عرصہ کے بعد جب وہ رخصت ہونے لگا تو صوفی صاحب نے اسے نصیحت کرنی چاہی اور اس سے دریافت کیا تم اب جاتے ہو مگر یہ تو بتاؤ اگر شیطان نے تمہارا مقابلہ کیا تو کیا کرو گے۔طالب علم نے کہا کہ میں بھی اس کا مقابلہ کروں گا۔صوفی نے کہا اچھا اگر وہ بھاگ جائے اور پھر آ کر مقابلہ شروع کر دے تو پھر کیا کرو گے۔طالب علم نے کہا میں پھر بھی اس کا مقابلہ کروں گا۔صوفی نے کہا اس طرح تو تم ہمیشہ شیطان کا مقابلہ ہی کرتے رہو گے۔پھر آگے کس طرح ترقی کرو گے طالب علم نے کہا پھر آپ ہی بتائیں مجھے کیا کرنا چاہے۔کہا یہ بتاؤ - اگر تم اپنے کسی دوست سے ملنے کے لئے جاؤ اور اس کا کتا تمہارا مقابلہ کرے تو اس وقت کیا کرو گے۔طالب علم نے کہا میں اسے ہٹاؤں گا۔صوفی نے کہا اگر وہ باز نہ آئے اور اندر جانے نہ دے تو پھر کیا کرو گے۔اس نے کہا میں اپنے دوست کو آواز دوں گا کہ اپنے کتے کو رو کو میں اندر آنا چاہتا ہوں۔صوفی نے کہا۔بس خدا سے ملنے کا بھی یہی طریق ہے کہ جب شیطان پیچھا نہ چھوڑے تو خدا کی طرف انسان تو جہ کرے اور اسے آواز دے کہ تو ہی اسے دور کر دے۔پس میرے نزدیک بہترین ذریعہ سچائی کی طلب کا یہ ہے کہ انسان خدا کی طرف متوجہ ہو - خداتعالی سے کہے۔میں کسی مذہب کو اس لئے نہیں مانتا کہ یہ میرے ماں باپ کا مذ ہب ہے بلکہ میں مذہب کو مذہب سمجھ کرماننا چاہتا ہوں تو ہی مجھے سچے مذ ہب کا پتہ بتا۔جب کوئی یہ طریق اختیار کرے گا تو ضرور خدا اس کی راہنمائی کرے گا۔میرا یہ