انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 106 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 106

۱۰۶ حضرت موسیٰ ؑکی پیشگوئی کے مصداق ہونے کا دعویٰ ممکن ہے کوئی کہے کہ قرآن کریم کب کہتا ہے کہ میں وہی کتاب ہوں جس کا وعدہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دیا گیا تھا۔سو اس کا جواب بھی قرآن کریم میں موجود ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَیْکُمْ رَسُولاً شَاہِدًا عَلَیْکُمْ کَمَا أَرْسَلْنَا إِلٰی فِرْعَوْنَ رَسُولًا۔یعنی اے لوگو! ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے۔شَاہِداً عَلَیْکُمْ۔جو تم پر شاہد اور گواہ ہے۔کَمَا أَرْسَلْنَا إِلٰی فِرْعَوْنَ رَسُولًا۔اور وہ اسی قسم کا رسول ہے جس قسم کا رسول موسیٰ ؑ تھا۔جسے فرعون کی طرف بھیجا گیا۔اس آیت میں رسول کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق استثنا باب ۱۸ آیت ۱۸ کے مصداق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور طرح بھی اس بات کا ثبوت ملتا ہے۔اور وہ یہ کہ استثنا باب ۱۸ کی آیت ۱۸ حضرت مسیح ؑ پر چسپاں نہیں ہوتی بلکہ وہ خود بھی کہتے ہیں کہ میں اس کا مصداق نہیں انجیل میں آتا ہے ، حضرت مسیح ؑکہتے ہیں۔’’مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنی ہیں مگر تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے لیکن جب وہ یعنی سچائی کا روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔اس لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا۔‘‘۹؂ پس انجیل سے بھی ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کتاب میں جس آنے والے کی پیشگوئی ہے وہ حضرت مسیح ؑ پر چسپاں نہیں ہوتی بلکہ اس کا مصداق کوئی اور ہے۔پھر حضرت مسیح ؑ صرف بنی اسرائیل کے لئے آئے تھے۔مگر وہ جس کی نسبت حضرت موسیٰ ؑ نے پیشگوئی کی وہ ساری دنیا کےلئے ہے اور یہ دعویٰ قرآن ہی پیش کرتا ہے جیساکہ وہ فرماتا ہے۔اَلْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْإِسْلَامَ دِیْناً۔۱۰؂ یعنی اے لوگو! آج میں نے دین کے کامل کرنے کی کڑی کوپوراکر دیا۔وہ کڑی جو آدم ؑ سے لے کر اب تک نامکمل چلی آتی تھی آج قرآن کے ذریعہ پوری کردی گئی ہے اور میں نے اپنے احسان کو تم پر کامل کر دیا ہے۔گویا مختلف چکروں میں سے انسانوں کو گذارتے ہوئے میں انہیں اس مقام پر لے آیا کہ بندہ خدا کامظہر بن گیا اور میں نے تمہارے لئے دین کے طور پر اسلام کو پسند کر لیا۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ قرآن کریم اپنے بعد کسی اور شریعت اور نئی کتاب کی امید