انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 104

۱۰۴ بحث کی جاسکتی ہے۔لیکن اگر ا س کا یہ دعویٰ ہی نہ ہو تو اس کی افضلیت کے وجوہ پیش کرنا ’’مدعی سست اور گواہ چست ‘‘ والی بات بن جاتی ہے۔اس نقط نگاہ سے جب ہم قرآن کریم پر غور کرتے ہیں تو ہمیں معلو م ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے اپنی افضلیت کا بڑے واضح الفاظ میں دعویٰ کیا ہے۔اﷲ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔اللّٰہُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کِتَابًا مُّتَشَابِھا مَّثَانِیَ تَقْشَعِرُّ مِنْہُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّھمْ ۳؂ یعنی اﷲ تعالیٰ نے نہایت زور طاقت اور قوت کے ساتھ اس کتاب کو اتارا ہے جو اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ ہے۔یعنی ساری الہامی کتابوں سے افضل ہے۔یہ کس طرح کہا گیا کہ ساری الہامی کتابوں سے افضل ہے۔اول اس لئے کہ جب قرآن خدا تعالیٰ کی کتاب ہے تو یہ نہیں کہا جاسکتا تھا کہ وہ دوسرے انسانوں کی کتابوں سے افضل ہے۔اعتراض کے موقع پر تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ فلاں کتاب الہامی نہیں بلکہ انسانی دست برد کی آماجگاہ بن چکی ہے۔لیکن اصولی طور پر ان کو انسانی کتب قرار دے کر قرآن کو ان کے مقابلہ میں لانا بے وقوفی ہے۔یہ ایسی ہی بات ہوگی جیسے ایک پہلوان کہے کہ دیکھو میں فلاں بچہ سے طاقت ور ہوں۔ہاں اگر بچہ پہلوان کو آکر کہے کہ میں تمہیں گرا دوں گا آؤ تم میرا مقابلہ کر لو تو پہلوان اسے بے شک کہہ سکتا ہے کہ جا چلا جا ورنہ تو میرے ایک ہی تھپڑ سے مر جائے گا۔اس آیت میں حدیث کا جو لفظ استعمال کیا گیا ہے۔یہ پہلی الہامی کتابوں کے متعلق ہے۔اور قرآن کریم کے دوسرے مقامات میں انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔چنانچہ اﷲ تعالیٰ ایک مقام پر فرماتا ہے۔فَذَرْنِیْ وَمَنْ یُّکَذِّبُ بِھَذَا الْحَدِیْثِ ۴؂ یعنی تو مجھے اور اس کو جو اس کتاب کو جھٹلاتا ہے چھوڑ دے۔اسی طرح فرماتا ہے۔وَمَا یَأْتِیْہِمْ مِّنْ ذِکْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّاکَانُوْا عَنْہُ مُعْرِضِیْن۔۵؂ یعنی رحمن خدا کی طرف سے کبھی کوئی نیا ذکر نہیں آتا کہ جس سے لوگ اعراض نہ کرتے ہوں۔چونکہ انبیاء کا کلام ضرور کسی نئی شے کو لے کر آتا ہے۔یعنی وہ حسب ضرورت آتا ہے خواہ شریعت لائے خواہ فہم لائے خواہ ایمان کی تجدید کے سامان لائے اس لئے اس حدیث کہتے ہیں اور قرآن کریم احسن الحدیث ہے یعنی جنس حدیث میں یا دوسرے الفاظ میں یوں کہو کہ کلام الٰہی میں سب سے افضل ہے۔غرض اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَللّٰہُُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کِتٰباً۔یہ کتاب جو نازل کی گئی ہے ان تمام کتابوں سے جو اس سے پہلے نازل ہوئیں بڑھی ہوئی ہے۔پس قرآن کریم سے ہمیں اس