انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 211 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 211

۲۱۱ فیصلہ کرتا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔پس جس طرح کوئی بات کرنا خدا تعالی کی قدرت پر دلالت کرتا ہے اسی طرح موقع اور محل کالحاظ رکھتے ہوئے کوئی فعل نہ کرنا بھی خدا تعالی کی قدرت پر دلالت کرتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے بھی قانون مقرر کئے ہوئے ہیں۔ان قوانین میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کسی کام کے لئے اس نے جو رستے اور طریق مقرر کئے ہیں اگر ان پر چلا جائے تو بابرکت نتائج نکلتے ہیں اور اگر نہ چلا جائے تو ایسے بابرکت نتائج نہیں نکلتے جیسی امید رکھی جاتی ہے۔پس اس میں شُبہ نہیں کہ سب کام خدا تعالی ہی کرتا ہے مگر اس میں کبھی شُبہ نہیں ہے کہ مقررہ قانون کے مطابق انسان کے لئے کوشش کرنا ضروری ہوتا ہے۔اس میں شُبہ نہیں خدا تعالی نے رسول کریم ﷺ کے متعلق فرمایا۔مارميت اذ رميت ولكن الله رمی ۱؎ خدا تعالی نے بدر کے موقع پر جو برکت نازل کی اور مخالفوں کو شکست ہوئی ، اس کے متعلق فرمایا۔اے محمد !(صلی اللہ علیہ و سلم) تم نے نہیں پھینکا تھا۔مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی فرمایا جب کہ تم نے پھینکا تھا۔اگر سارا کام خدا تعالی نے ہی کرنا تھا تو پھر اِذارَ مَیت کہنے کی کیا ضرورت تھی۔اس موقع پر خدا تعالی نے نصرت دی۔اور ایسی نصرت دی کہ اس کے متعلق کہا جا سکتا ولكن الله رمی سب کچھ خدا نے ہی کیا تھا۔مگر اس کے ساتھ اذار میت کہنا بتاتا ہے کہ جب تک محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے نہیں پھینکا خدا تعالی نے بھی نہیں پھینکا تھا۔بے شک نتیجہ خدا کے پھینکنے سے نکلا مگر اس وقت جب رمیت ہوا۔یعنی جب رسول کریم ﷺ نے پھینکا۔اسی طرح خدا تعالی نے بحر کو پھاڑا مگر اس وقت جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خدا تعالی کے کہنے پر سونٹا مارا۔پھاڑ ا تو خدا نے تھا مگر پھاڑنے کو حضرت موسٰی علیہ السلام کے ہاتھ سے وابستہ کر دیا۔مطلب یہ ہے کہ پہلے کوشش کرو پھر خدا تعالی کی طرف سے نتائج نکلیں گے۔غرض تمام کاموں کے لئے خواہ وہ روحانی ہوں یا جسمانی ، یہ قاعده مقرر ہے کہ مقدور بھر کو شش کرو۔اپنی طرف سے کوتاہی نہ کرو، پھر جو کمی رہ جائے گی وہ خدا تعالی ٰ پوری کر دے گا۔اسی قانون کے ماتحت ضروری ہے کہ سلسلہ کی تبلیغ اور اشاعت کے لئے ایسی جماعت تیار کی جائے جو ہمیشہ کے لئے سلسلہ کے مذہبی اور تبلیغی کاموں کی اپنے آپ کو حامل سمجھے۔ایسی جماعت تیار کرنا بدعت نہیں بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ یہ ایک گم شدہ چیز ہے جسے اس زمانہ میں