اسماء المہدی علیہ السلام — Page 89
ا۔اسماء المهدی صفحہ 89 یقیناً میں نے محمد ( رسول اللہ ) کا مال ورثہ میں پایا ہے۔پس میں آپ کی برگزیدہ آل ہوں ( جسے یہ ور شیل گیا ہے )۔۲۔اور میں کیونکر آپ کا وارث بنا جبکہ میں آپ کی اولاد میں سے نہیں ہوں۔پس (اس بارہ میں ) غور کر، کیا تمہارے گروہ میں کوئی بھی غور و فکر کرنے والا نہیں۔۔کیا تو گمان کرتا ہے کہ ہمارے رسول نے ، جو تمام مخلوق کے سردار ہیں، بے اولا د ہونے کی حالت میں وفات پائی جیسا کہ آپ کا دشمن خیال کرتا ہے۔۴۔مجھے اس ذات کی قسم ہے جس نے اس کی خاطر آسمان بنایا۔ایسا ہرگز نہیں۔بلکہ ہمارے نبی کے لئے میری طرح کے بیٹے قیامت تک ہوتے رہیں گے۔