اسماء المہدی علیہ السلام — Page 48
اسماء المهدی صفحہ 48 کون ہے جو ان نشانوں کے دکھلانے میں میرے مقابل پر آسکتا ہے۔میں ظاہر ہوا ہوں تا خدا میرے ذریعہ سے ظاہر ہو۔وہ ایک مخفی خزانہ کی طرح تھا۔مگر اب اس نے مجھے بھیج کر ارادہ کیا کہ تمام دہریوں اور بے ایمانوں کا منہ بند کرے جو کہتے ہیں کہ خدا نہیں۔“ 66 (روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 620-619 - تمہ حقیقة الوحی۔۔۔۔۔۔) ” خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں کیا یورپ اور کیا ایشیا۔ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں توحید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔سو تم اس مقصد کی پیروی کرو مگر نرمی اور اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے۔“ وو (روحانی خزائن جلد 20 ،صفحہ 307-306-الوصیت ) خدا نے مجھے دنیا میں اس لئے بھیجا کہ تا میں حلم اور خلق اور نرمی سے گم گشتہ لوگوں کو خدا اور اس کی پاک ہدایتوں کی طرف کھینچوں اور وہ نور جو مجھے دیا گیا ہے اس کی روشنی سے لوگوں کو راہ راست پر چلاؤں۔“ وو (روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 143 - تریاق القلوب) حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: رحمت کے نشان دکھلا نا قدیم سے خدا کی عادت ہے۔مگر تم اس حالت میں اس عادت سے حصہ لے سکتے ہو کہ تم میں اور اس میں کچھ جدائی نہ رہے۔اور تمہاری مرضی اس کی مرضی اور تمہاری خواہشیں اس کی خواہشیں ہو جائیں اور تمہارا سر ہر ایک وقت اور ہر ایک حالت مراد یابی اور نامرادی