اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 473 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 473

اسماء المهدی صفحہ 473 کردیں گے اور بہتوں کی زندگی تلخ ہو جائے گی۔پھر وہ جو تو بہ کریں گے اور گناہوں سے دست کش ہو جائیں گے، خدا ان پر رحم کرے گا۔جیسا کہ ہر ایک نبی نے اس زمانہ کی خبر دی تھی ، ضرور ہے کہ وہ سب کچھ واقع ہو۔لیکن وہ جو اپنے دلوں کو درست کر لیں گے اور ان راہوں کو اختیار کریں گے جو خدا کو پسند ہیں، ان کو کچھ خوف نہیں اور نہ کچھ غم۔خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تو میری طرف سے نذیر ہے، میں نے تجھے بھیجا تا مجرم نیکوکاروں سے الگ کئے جائیں۔“ نذیر کے لفظ میں ایک پیشگوئی (روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 302-303- رسالہ الوصیت ) ظاہر ہے کہ نذیر کا لفظ اسی مرسل کے لئے خدا تعالیٰ استعمال کرتا ہے جس کی تائید میں یہ مقدرہوتا ہے کہ اس کے منکروں پر کوئی عذاب نازل ہوگا۔کیونکہ نذیر ڈرانے والے کو کہتے ہیں۔اور وہی نبی ڈرانے والا کہلاتا ہے جس کے وقت میں کوئی عذاب نازل ہونا مقدر ہوتا ہے۔پس آج سے چھبیس برس پہلے جو براہین احمدیہ میں میرا نام نذیر رکھا گیا ہے۔اس میں صاف اشارہ تھا کہ میرے وقت میں عذاب نازل ہوگا۔سو اس پیشگوئی کے مطابق طاعون اور زلزلوں کا عذاب نازل ہو گیا۔“ (روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 486 تتمہ حقیقۃ الوحی )