اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 467 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 467

اسماء المهدی وقتا فوقتا ایک مکمل عمارت کی صفائی کرنا یہ اور بات ہے۔“ س: صفحه 467 (روحانی خزائن جلد 6، صفحہ 344-339 - شہادۃ القرآن) قرآن کریم جامع جمیع کمالات ہے اور ابتدائے زمانہ میں صلى الله رسول اللہ ﷺ اور خلفائے راشدین اور مفسرین نے مشکلات کو حل کر دیا ہے۔اب کسی نئے معلم کی کیا ضرورت ہے؟ ج: وو اس کا جواب یہ ہے کہ حل شدہ بھی ایک مدت کے بعد پھر قابل حل ہو جاتی ہیں۔ماسوا اس کے امت کو ہر ایک زمانہ میں نئی مشکلات بھی تو پیش آتی ہیں۔اور قرآن جامع جمیع علوم تو ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ایک ہی زمانہ میں اس کے تمام علوم ظاہر ہو جائیں۔بلکہ جیسی جیسی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ویسے ویسے قرآنی علوم کھلتے ہیں۔اور ہر یک زمانہ کی مشکلات کے مناسب حال ان مشکلات کو حل کرنے والے روحانی معلم بھیجے جاتے ہیں جو وارث رسل ہوتے ہیں اور ظلمی طور پر رسولوں کے کمالات کو پاتے ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 6، صفحہ 348 - شہادۃ القرآن) " مجھے خدا تعالیٰ نے علم قرآن بخشا ہے۔اور حقائق معارف اپنی کتاب کے میرے پر کھولے ہیں اور خوارق مجھے عطا کئے ہیں۔سو میری طرف آؤ تا اس نعمت سے تم بھی حصہ پاؤ۔مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔کیا ضرور نہ تھا کہ ایسی عظیم الفتن صدی کے سر پر جس کی کھلی کھلی آفات ہیں،