اسماء المہدی علیہ السلام — Page 452
اسماء المهدی صفحہ 452 " موسیٰ تَلَطَّفْ بِالنَّاسِ وَتَرَحْمْ عَلَيْهِمْ أَنْتَ فِيْهِمْ بِمَنْزِلَةِ مُؤْسَى وَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُوْلُوْنَ۔۔موسیٰ نام رکھنے میں پیشگوئی " د یعنی لوگوں سے لطف اور مدارات سے پیش آ۔تو ان میں موسیٰ کی طرح ہے۔اور ان کی دل آزار باتوں پر صبر کرتا رہ۔یعنی موسیٰ بڑا حلیم تھا اور ہمیشہ بنی اسرائیل آئے دن مرتد ہوتے تھے اور موسیٰ پر حملے کرتے اور بعض اوقات کئی بیہودہ الزامات اس پر لگاتے تھے۔مگر موسیٰ ہمیشہ صبر کرتا تھا اور ان کا شفیع تھا۔موسیٰ ان کو ایک جلتے ہوئے تنور سے نکال لایا اور فرعون کے ہاتھ سے نجات دی۔اور موسیٰ نے فرعون کے سامنے بڑے بڑے ہولناک معجزے دکھائے۔پس اس نام کے رکھنے میں یہ پیشگوئی بھی ہے کہ ایسا ہی اس جگہ بھی ہوگا۔“ فرمایا کہ: (روحانی خزائن جلد 21 ، صفحہ 116۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ) اس الہام الہی کی تشریح کرتے ہوئے آپ نے براہین احمدیہ میں تحریر ”لوگوں کے ساتھ رفق اور نرمی سے پیش آ اور ان پر رحم کر۔تو ان میں